BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 24 March, 2004, 08:42 GMT 13:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انڈیا سیریز جیت گیا
News image
لکشمن نے سنچری بنالی
انڈیا کے 293 کے جواب میں پاکستان کی پوری کی پوری ٹیم 253 کے سکور پر آؤٹ ہو گئی ہے اور اس طرح انڈیا کی ٹیم ون ڈے سیریز جیت چکی ہے۔

پاکستان کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی معین خان تھے جنہوں نے 72 رنز بنائے۔

اس سے قبل شعیب اختر رن آؤٹ ہو گئے تھے۔

پاکستان کو اس سے وقت میچ میں واپس آنے کی کچھ کچھ امید ہو گئی تھی جب محمد سمیع اور معین خان نے ایک عمدہ پارٹنرشپ بنائی تھی۔ محمد سمیع کوظہیر خان نے کلین بولڈ کیا۔

پاکستان کے ساتویں آؤٹ ہونے والے بیٹسمین شعیب ملک تھے جنہوں نے دباؤ کے باوجود ایک عمدہ اننگز کھیلی اور ایک چھکے اور تین چوکوں کی مدد سے 89 گیندوں پر 65 رنز بنائے۔

اس سے قبل دو سو چورانوے کا ہدف حاصل کرنے کے لئے پاکستان کے کپتان انضمام الحق سمیت چھ کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔ انضمام سے پہلے یونس خان کے آؤٹ ہونے سے پاکستانی ٹیم کی مشکلات مزید بڑھ چکی تھیں۔

یونس اس وقت آؤٹ ہوئے ہیں جب پاکستان کا اسکور اٹھاون ہوا۔ اس سے پہلے اننگز کے آغاز میں ہی تین وکٹوں کے گرنے سے پاکستانی ٹیم مشکل میں آ چکی تھی۔

انڈیا نے سات وکٹوں کے نقصان پر 293 رنز بنائے تھے جس میں لکشمن کی سنچری شامل ہے۔

یوں پاکستان کے سامنے 294 رن کا ٹارگٹ ملا تھا۔

آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد کیف ہیں جو سولہ رن بنا کر سمیع کی بال پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

ان سے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی لکشمن ہیں جو 107 رن بناکر شعیب ملک کی بال پر آؤٹ ہوگئے۔ اس طرح وہ اس میچ کی سنچری سکور کرنے والے پہلے کھلاڑی ہیں۔

بھارت کی پانچویں وکٹ 227 رن پر گری جب شعیب ملک نے یووراج سنگھ کو اٹھارہ رن پر آؤٹ کیا۔

چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی راہول ڈراوڈ تھے جو صرف چار رن بنا سکے۔

تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی گنگولی تھے جنہوں نے 45 رن سکور کئے۔

سچن تندولکر سینتیس رنز بناکر معین خان کے ہاتھوں محمد سمیع کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سہواگ تھے جنہوں نے بیس رنز بنائے۔ انہیں معین خان نے شبیر احمد کی گیند پر آؤٹ کیا۔

سچن تندولکر اور ورندر سہواگ نے انڈین بیٹنگ کا آغاز کیا۔

پاکستان کی طرف سے شعیب اختر اور شبیر احمد نے بالنگ کا آغاز کیا۔

اس سے قبل پاکستان نے آخری ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر انڈیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

News image
کپتان نے کیچ لیا

پانچواں میچ جس وکٹ پر کھیلا جارہا ہے وہ چوتھے میچ کی وکٹ کے برابر والی ہے لیکن مزاج میں مختلف نہیں جس پر بھاری اسکور کی توقع کی جارہی ہے۔

پاکستان نے گزشتہ میچ کے لئے اپنی سائڈ میں ایک تبدیلی کی ہے اور شاہد آفریدی کی جگہ توفیق عمر کو شامل کیا ہے۔ جبکہ بھارت نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

پاکستان: انضمام الحق (کپتان)، یوسف یوحنا، توفیق عمر، یاسر حمید، یونس خان، شعیب ملک، عبدالرزاق، معین خان، شعیب اختر، محمد سمیع، شبیر احمد۔

انڈیا: سورو گنگولی (کپتان)، راہول ڈراوڈ، ورندر سہواگ، سچن تندولکر، وینکستائی لکشمن، یوراج سنگھ، محمد کیف، ظہیر خان، لکشمیپتی بالاجی، عرفان پٹھان، مورالی کرتک۔

سیریز دو دو سے برابر ہونے کے بعد اس میچ کو فیصلہ کن حیثیت حاصل ہوگئی ہے جس کی وجہ سے شائقین کے جوش وخروش میں بھی بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے۔

ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آج شہر کے تمام راستے قذافی سٹیڈیم کی طرف سے جارہے ہیں۔ صبح سے ہی شائقین پریشانیوں سے بچنے کی خاطر سٹیڈیم پہنچنا شروع ہوگئے ہیں جنہوں نے میچ سے چار گھنٹے پہلے ہی نشستیں سنبھال لی تھیں۔

سب سے خوبصورت منظر بھارت سے آئے ہوئے شائقین کا ہے۔ جدید اور روایتی لباس میں بھارتی خواتین اپنے چہروں کی خوبصورتی کو پینٹ کئے ہوئے بھارتی جھنڈے کے رنگوں سے مزید بڑھاتے ہوئے سٹیڈیم میں موجود ہیں۔

پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارتی پرچم بھی لہراتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد