ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان اور پاکستان کے کھلاڑیوں کے لیے منگل کو شاہی قلعہ لاہور میں ایک پرتکلف دعوت اور تفریحی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ بدھ کے روز ہندوستان اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہونے والے ایک روزہ میچوں کے فیصلہ کن کھیل سے ایک رات پہلے اس پر تکلف ضیافت کا اہتمام پنجاب کے وزیراعلی چودھری پرویز الٰہی نے کیا ہے۔ رات گۓ تک جاری رہنے والی اس دعوت میں پاکستان اور ہندوستان کی کرکٹ ٹیموں کے کھلاڑیوں ، پنجاب کے وزراء، پنجاب سے حکمران جماعت کے صوبائی اور قومی ارکان اسمبلی اور عمائدین شہر کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شہر کے گنجان علاقہ میں واقع شاہی قلعہ لاہور میں اس دعوت کے موقع پر کڑے حفاظتی انتظامات کیے گۓ تھے اور اسے پولیس نے قلعے کو چاروں طرف سے گھیرے میں لیا ہوا تھا اور ارد گرد کی ساری سڑکیں عام ٹریفک اور آمد و رفت کے لیے بند کردی گئی تھیں۔ قلعہ میں کھانے پینے کے اہتمام کے علاوہ تفریحی پروگرام کا بندوبست بھی کیا گیا تھا۔ کل سہ پہر دونوں ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم میں دن رات کا ایک روزہ میچ کھیلیں گی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||