کرکٹ میچ: تمام کاروبار بند | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
توقع ہے کہ بدھ کے روز یعنی آج بھارت کے ذیادہ تر حصوں میں سارے کام کاج بند رہیں گے کیونکہ بھارت اور پاکستان کے مابین پانچ ون ڈے میچوں کی سریز کا فائنل میچ آج لاہور میں کھیلا جائے گا ۔ بھارت کے مختلف شہروں کے بڑے بڑے نئے تعمیر شدہ شاپنگ مالز میں بڑی بڑی اسکرینیں لگائی گئی ہیں ۔موبائیل فون کی کمپنیاں اس میچ کی ہر بال کی کوریج دیں گی۔ چودہ سال پہلے جب بھارت نے پاکستان کا دورہ کیا تھا تو اس طرح کی سہولتوں کے بارے میں سوچا بھی نیں جا سکتا تھا۔ عام طور پر بھارتی فلم انڈ سٹری ہر ہفتے دو فلمیں ریلیز کرتی ہے لیکن گیارہ دن پہلے کراچی میں پاک بھارت سریز کی شروعات کے بعد سے کوئی بھی فلم ریلیز نہیں ہوئی۔ کرکٹ کے دیوانوں کے اس ملک میں اگر بھارت نے سیریز جیت لی تو وزیرِ اعظم اٹل بہاری واجپئی کو عام انتخابات جیتنے میں مدد ملے گی۔لیکن اگر بھارت کی شکست ہوتی ہے تو بھارتیوں سے ’فعل گڈ فیکٹر‘ کا جذبہ چھن جائے گا اور سونیا گاندھی کی کانگریس پارٹی کو فائدہ ہوگا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||