قائد کے خاندان کی لاہور آمد | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی بیٹی اور ان کے بچے آج ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بدھ کو ہونے والے ایک روزہ میچ کو دیکھنے کے لیے ہندوستان سے لاہور پہنچے جو تاریخ میں ان کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔ آج دوپہر ایک چارٹرڈ طیارہ بمبئی سے قائد کے خاندان کے پانچ افراد کو لے کر لاہور پہنچا۔ ان میں قائداعظم کی بیٹی وینا واڈیا، قائد کا نواسا نوسلی واڈیا اور اس کی بیوی مورین واڈیا اور قائد کا نواسا جہانگیر اور پڑ نواسا نس واڈیا شامل ہیں۔ ان سب افراد کو حکومت نے سرکاری مہمان کا درجہ دیا ہے اور انھیں لاہور میں اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں ٹھہرایا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کے ترجمان اور ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلشنز شعیب بن عزیز سے جب رابطہ کیاگیا تو انھوں نے کہا کہ انھوں نے دینا واڈیا کے آنے کی خبر اہم ذریعہ سے سنی ہے لیکن وہ اس کی تصدیق نہیں کرسکتے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||