BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ کراچی اور پشاور غیرمحفوظ ہیں‘
News image
سکیورٹی اہلکار ٹیم کے ساتھ پاکستان جائیں گے
بھارت نے کہا ہے کہ چودہ برس بعد دورۂ پاکستان کے دوران بھارتی ٹیم کراچی اور پشاور میں ٹیسٹ میچ نہیں کھیلے گی۔

بھارت کے وزیر کھیل وکرم ورما نے دہلی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ کرکٹ سیریز کے حوالے سے کراچی اور پشاور کھلاڑیوں کے لئے محفوظ مقامات نہیں ہیں۔

توقع ہے کہ سنیچر کو کلکتہ میں سیریز کے مکمل شیڈیول کا اعلان کر دیا جائے گا۔

بھارت کے وزیرِ کھیل وکرم ورما نے کہا ہے کہ سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لینے کی غرض سے پاکستان سے لوٹنے والے بھارتی وفد نے تلقین کی ہے کہ بھارتی ٹیم کو طویل عرصہ تک پشاور اور کراچی میں رکھنا غیرمحفوظ ہے۔ اس لئے ان دونوں شہروں میں صرف ایک روزہ بین الاقوامی میچ ہی کھیلے جائیں گے۔

News image
کراچی اور پشاور میں میچ نہیں ہوں گے

وکرم ورما نے یہ بھی بتایا ہے کہ بھارتی ٹیم کے ہمراہ سکیورٹی کے تین اہلکار بھی پاکستان جائیں گے جو حفاظتی انتظامات میں مدد کریں گے۔

وکرم ورما کے مطابق دورے کا آغاز مارچ کے دوسرے ہفتے میں متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ چودہ برس بعد منعقد کی جانے والی اس سیریم میں تین ٹیسٹ میچ اور پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے جائیں گے۔

توقع ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ سنیچر کی شام کو سیریز کی دیگر تفصیلات جاری کر دے گا۔

جمعہ کو ہونے والی پریس کانفرنس میں بی سی سی آئی کے سربراہ جگموہن ڈالمیا نے کہا تھا کہ یہ سیریز چار پانچ روز تک ملتوی ہو سکتی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد