BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 12 February, 2004, 18:18 GMT 23:18 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاک۔بھارت سیریز ملتوی ہوسکتی ہے
بھارتی سیکیورٹی وفد
بھارتی سیکیورٹی وفد کراچی میں
پاکستان میں ہونے والی پاک بھارت کرکٹ سیریز بھارتی حکام کی طرف سے پیش کئے جانے والے حفاظتی خدشات کے پیش نظر ملتوی ہو سکتی ہے۔

بھارت کے جونیئر وزیر داخلہ سوامی چنمئے آنند نے بی بی سی ہندی سروس کو بتایا کہ پاکستان میں بھارتی کھلاڑیوں کی سلامتی کی ضمانت ابھی نہیں دی جا سکتی، اس لئے وہ مجوزہ دورے کے بارے میں از سر نو سوچنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ سیریز کے انعقاد کا حتمی فیصلہ بھارتی خفیہ ایجنسی کی رپورٹ کی بنیاد پر ہی کیا جائے گا۔ بھارتی وزیر نے انکشاف کیا کہ بھارت نے بی سی سی آئی کی سیکیورٹی ٹیم کے علاوہ خفیہ اہلکار بھی پاکستان بھیجے ہیں۔

تاہم بھارت کے چند سیاسی حلقوں میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ وزارت داخلہ اس دورے کے خلاف اس لئے ہے کہ ٹیم کی شکست بی جے پی کے انتخابی نتائج پر اثرانداز ہو سکتی ہے لیکن پارٹی کے سینیئر رہنما ارون جیٹلے نے اس کی تردید کی ہے۔

سوامی چنمئے آنند نے کہا کہ بھارتی انٹیلیجنس کی ایک ٹیم پاکستان گئی ہے جو مجوزہ سیریز کے حوالے سے پاکستان میں بھارتی کھلاڑیوں کی سیکیورٹی سے متعلق اپنی رپورٹ حکام کو پیش کرے گی۔

تاہم بھارت کے ایک اور نائب وزیر داخلہ آئی ڈی سوامی نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان میں یہ سیریز منعقد کی جائے گی۔

سوامی چنمئے آنند نے کہا کہ یہ ٹیم اس بات کا جائزہ لے گی کہ پاکستان میں بھارتی کھلاڑیوں کے تحفظ کے لئے کیا اقدامات کئے گئے ہیں اور یہ کس حد تک مؤثر ہوں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر بھارتی انٹیلیجنس ٹیم پاکستان کی طرف سے کئے گئے انتظامات سے مطمئن ہو جاتی ہے اور بھارت کی سیکیورٹی کی ایجنسیاں پاکستانی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنے پر آمادہ ہو جاتی ہیں تو اس صورت میں سیریز کا انعقاد ممکن ہو گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد