BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عمران خان بالروں کو گُر سکھائیں گے

عمران خان
عمران انگلینڈ سے واپسی پر کیمپ جائیں گے
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے بھارت کے خلاف سیریز کی تیاری کے سلسلے میں پاکستانی بولرز کو مفید مشورے دینے پر رضامندی ظاہرکی ہے اور کہا ہے کہ وہ قومی کیمپ میں جا کر بولرز کی ہرممکن مدد کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین وسیم باری نے عمران خان سے رابطہ کر کے ان سے درخواست کی تھی کہ وہ پاکستانی بولرز کی مدد کریں اور انہیں اپنے وسیع تجربے کی بنیاد پر مفید مشورے دیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے حالیہ دورہ نیوزی لینڈ کے موقع پر پاکستانی فاسٹ بولرز کو مشکلات سے دوچار ہونا پڑا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ چاہتا ہے کہ عمران خان اور وسیم اکرم بھارت کے خلاف سیریز کی تیاری میں معاون ثابت ہوں اور فاسٹ بولرز ان کے تجربات سے استفادہ کریں۔

وسیم اکرم
’ہر سیکھنے والے بولر کی مدد کروں گا‘

بھارت کی ٹیم آئندہ ماہ تین ٹیسٹ اورتین ون ڈے کھیلنے پاکستان آرہی ہے۔

عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں پاکستانی بولرز کی مدد کر کے خوشی ہو گی۔ وہ ایک ہفتے کے لئے انگلینڈ جا رہے ہیں اور وطن واپسی پر کیمپ میں موجود فاسٹ بولرز کے ساتھ خصوصی سیشن کریں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کا کیمپ 24 فروری سے لاہور میں شروع ہو رہا ہے۔

عمران خان کے علاوہ وسیم اکرم نے بھی کہا ہے کہ وہ پاکستانی بولرز کی مدد کرنے کے لئے تیار ہیں۔ آسٹریلیا سے وطن واپسی پر انہوں نے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ کمنٹری کا ان کا اگلا اسائنمنٹ کیا ہے لیکن ان کے پاس وقت ہوا تو انہیں اپنے ساتھی بولرز کی مدد کر کے خوشی ہوگی۔

وسیم اکرم آسٹریلیا کے حالیہ دورے میں بھارتی بولرز کو مفید مشورے دینے کے سلسلے میں شہ سرخیوں میں رہے ہیں۔ وسیم اکرم کا اس بارے میں کہنا ہے کہ جو بھی بولر ان سے مشورہ لینا چاہے گا وہ بخوشی اس کی مدد کریں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد