| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاک بھارت سیریز مارچ میں
بھارت اور پاکستان کے درمیان کرکٹ کے میدان میں بھی تعلقات بحال ہورہے ہیں اور تیرہ سال بعد مارچ میں بھارت کی ٹیم پاکستان کا دورہ کر رہی ہے۔ بھارت کے کرکٹ کے حکام نے کلکتہ میں ایک اعلان میں کہا کہ بھارت کی ٹیم مارچ میں تین ٹیسٹ اور پانچ ایک روزہ میچ کھیلنے کے لیے پاکستان جائے گی۔ بھارت کے کرکٹ بورڈ کے سربراہ جگ موہن ڈالمیا نے اپنے اعلان میں یہ بات واضح نہیں کی کہ بھارت کی ٹیم اپنے دورے کے دوران پاکستان کے کن شہروں میں میچ کھیلے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان میچوں کی تاریخیں ابھی طے نہیں کی گئیں تاہم اتوار کو بھارت کے کرکٹ بورڈ کے ایک اجلاس میں پاکستان کی طرف سے تجویز کردہ تاریخوں اور جگہوں پر غور کیا گیا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||