کھلاڑیوں کی حفاظت پر تشویش | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی ٹیم کے کپتان سورو گنگولی نے اگلے ماہ سے پاکستان کے دورے کے آغاز سے پہلے کھلاڑیوں کی سیکورٹی سے متعلق یقین دہانی کا مطالبہ کیا ہے۔ گنگولی اس سلسلے میں ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے حکام سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ کو کھلاڑیوں کی سیکورٹی سے متعلق سوالات کا جواب دینا چاہیئے۔ ’ہمیں اپنے خاندان والوں کی تشویش کو بھی مد نظر رکھنا چاہئیے۔‘
ہندوستانی کرکٹ بورڈ کا ایک تین رکنی وفد آج کل سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئیے پاکستان میں ہے۔ تاہم سورو گنگولی کا کہنا تھا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان چودہ برس بعد پہلی مرتبہ ہونے والی ٹیسٹ سیریز کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ ٹیم کے مینیجر شِو لال یادیو نے بھی یقین دلایا ہے کہ سیکورٹی سے متعلق تشویش کی باوجود اس سیریز کو کوئی خطرہ نہیں ہے اور تمام کھلاڑی پروگرام کے مطابق پاکستان جائیں گے۔ ہندوستان کے کچھ سابق کھلاڑیوں نے اس سیریز کے وقت کے بارے میں سیکورٹی سے متعلق تشویش ظاہر کی ہے۔ ہندوستان اس سیریز میں تین ٹیسٹ اور پانچ ون ڈے کھیلے گا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||