کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی سات وکٹوں سے کامیابی

ایک خراب آغاز کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے لگاتار دو میچ جیت کر ٹورنامنٹ میں واپسی کی ہے

،تصویر کا ذریعہPSL

،تصویر کا کیپشنایک خراب آغاز کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے لگاتار دو میچ جیت کر ٹورنامنٹ میں واپسی کی ہے

شارجہ میں جاری پاکستان سپر لیگ کے ایک میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے 118کے خلاف سات وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 118 رنز کا مقررہ ہدف 16.1 اوورز میں حاصل کر لیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے احمد شہزاد اور لیوک رائٹ نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 14 رنز بنائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی لیوک رائٹ تھے، وہ پانچ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

14 رنز کے مجموعی سکور پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دوسری وکٹ اس وقت گری جب کیون پیٹرسن بغیر کوئی سکور کیے آؤٹ ہوئے۔ احمد شہزاد 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے آندرے رسل نے تینوں کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سرفراز احمد نے سب سے زیادے 51 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

اس سے پہلے اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم 19.1 اوور میں 117 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

شارجہ میں کھیلے جانے والے اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے شین واٹسن اور شرجیل خان نے اننگز شروع کی اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 25 رنز بنائے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی شرجیل خان تھے جو صرف دو رنز بنا کر ذوالفقار بابر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

55 رنز کے مجموعی سکور پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی دوسری وکٹ اس وقت گری جب شین واٹسن 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے دیگر آؤٹ ہونے والے دیگر بیٹسمینوں میں بریڈ ہیڈن نے 15، خالد لطیف نے چھ، سام بیلنگز نے دو، عمران خالد نے 18، کامران غلام نے نو اور آندرے رسل نے دس رنز بنائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے گرانٹ ایلیٹ نے تین ، محمد نواز، اعزاز چیمہ، محمد نبی اور ذوالفقار بابر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔