پشاور زلمے نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 24 رنز سے شکست دے دی

وہاب ریاض نے تین وکٹیں حاصل کیں

،تصویر کا ذریعہPSL

،تصویر کا کیپشنوہاب ریاض نے تین وکٹیں حاصل کیں

متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں کھیلی جانے والی پاکستان سپر لیگ کے تیسرے میچ میں پشاور زلمے نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 24 رنز سے شکست دے دی ہے۔

پشاور زلمے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیتنے کے لیے 146 کا ہدف دیا ہے جس کے جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں نے نقصان پر 121 رنز بنا سکی۔

پشاور زلمے کے محمد اصغر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے 146 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اپنی اننگز کا آغاز کیا تو اسے ابتدا میں ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب شرجیل خان آٹھ اور بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم سنبھل نہ سکی اور وقفے وقفے سے اس کی وکٹیں گرتی رہیں۔

اسلام آباد کی طرف سے شین واٹسن 28، عمر امین چار، مصباح 12، اشعر زیدی دو، آندر رسل 12 اور بلنگز 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پشاور زلمے کی جانب سے وہاب ریاض اور محمد اصغر نے تین تین اور شان ٹیٹ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی یہ مسلسل دوسری شکست ہے

،تصویر کا ذریعہPSL

،تصویر کا کیپشناسلام آباد یونائیٹڈ کی یہ مسلسل دوسری شکست ہے

اسلام آباد کی طرف سے شین واٹسن 28، شرجیل خان آٹھ، بابر اعظم صفر، عمر امین چار، مصباح 12، اشعر زیدی دو، آندر رسل 12 اور بلنگز 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پشاور زلمے کی جانب سے وہاب ریاض اور محمد اصغر نے تین تین اور شان ٹیٹ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سہ پہلے پشاور زلمے کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے۔

تمیم اقبال نے سب سے زیادہ 51 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں ایک چھکا اور تین چوکے شامل تھے۔

پشاور زلمے کی جانب سے تمیم اقبال اور محمد حفیظ نے اننگز کا آغاز کیا تو 18 کے مجموعی سکور پر محمد حفیظ 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

شاہد آفریدی 16، ڈیوڈ ملان چھ، کامران اکمل آٹھ اور شاہد یوسف نے 16 رنز بنائے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے آندرے رسل نے تین سعید اجمل، شین واٹسن، اور رومان رئیس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

پشاور زلمے کی جانب سے شاہد آفریدی 16، ڈیوڈ ملان چھ، کامران اکمل آٹھ اور شاہد یوسف نے 16 رنز بنائے

،تصویر کا ذریعہPSL

،تصویر کا کیپشنپشاور زلمے کی جانب سے شاہد آفریدی 16، ڈیوڈ ملان چھ، کامران اکمل آٹھ اور شاہد یوسف نے 16 رنز بنائے

اس قبل جمعے کو ہی کھیلے گئے سپر لیگ کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے شکیب الحسن اور لنڈل سمنز کی نصف سنچریوں کی بدولت لاہور قلندرز کو سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔

کراچی کنگز نے 126 رنز کا ہدف 15.5 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بنائے تھے۔

شکیب الحسن اور لنڈل سمنز نے اس میچ میں نصف سنچریاں سکور کیں۔

اس میچ کی خاص بات پاکستان سپر لیگ کی پہلی ہیٹ ٹرک تھی جو کراچی کنگز کی جانب سے فاسٹ بولر محمد عامر نے کی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے محمد رضوان 37 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔