بھارت نے331 رنز کا ہدف عبور کر کے فتح حاصل کر لی

،تصویر کا ذریعہAFP
سڈنی میں کھیلے جانے والے پانچویں ایک روزہ میچ میں بھارتی ٹیم نے آسٹریلیا کے 331 کے پہاڑ جیسے ہدف کو عبور کر کے سیریز میں پہلی بار فتح حاصل کر لی ہے۔
آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے انڈیا کو جیتنے کے لیے 331 کا ہدف دیا۔
انڈیا نے جو سیریز کے پہلے چاروں میچوں میں بڑا سکور کرنے کے باوجود ہار چکا تھا اس بار آخری اوور کی پانچویں گیند پر ہدف تک پہنچ گیا۔بھارت کی فتح میں نوجوان بیٹسمین مینش پانڈے نے اہم کردار ادا اور میچ کے آخری اوور میں نہ صرف اپنی سنچری مکمل کی بلکہ ٹیم کو بھی فتح سے ہمکنار کیا۔
<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/ECKP90196" platform="highweb"/></link>
بھارت کی جانب سے روہت شرما اور شیکھر دھون نے اننگز کا آغاز کیا۔دونوں بیٹسمینوں نے پہلی وکٹ کر شراکت میں 100 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا۔
روہت شرما نےموجودہ سیریز اپنے شاندار کھیل کو برقرار رکھتے ہوئے ایک بار 99 رنز بنائے۔ شیکھر دھون نے بھی 78 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ ویراٹ کوہلی جب صرف 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو نوجوان بیٹسمین مینش پانڈے نے شاندار اننگز کھیلی اور 104 رنز ناٹ آؤٹ آؤٹ رہے۔ کپتان مہندر سنگھ دھونی نے بھی عمدہ اننگز کھیلی اور جب ٹیم فتح سے صرف ایک سٹروک دور تھی تو وہ بھی آؤٹ ہو گئے۔
اس سے پہلے آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 330 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی اننگز کی خاص بات ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش کی شاندار سنچریا ں تھیں۔
آسٹریلیاکی جانب سے ڈیوڈ وارنر نے نو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 122 اور مچل مارش نے نو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 102 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔
بھارت کی جانب سے ایشانت شرما اور جسپریت نے دو، دو جبکہ امیش یادو اور رشی دھون نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو چار صفر کی برتری حاصل ہے۔



