روہت شرما کی سنچری رائیگاں، آسٹریلیا فاتح

سٹیون سمتھ نے 11 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 149 رنز بنائے

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنسٹیون سمتھ نے 11 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 149 رنز بنائے

پرتھ میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

آسٹریلیا نے 310 کا مطلوبہ ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کر لیا۔

<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/live-scores" platform="highweb"/></link>

آسٹریلیا کی جانب سے سٹیون سمتھ اور جارج بیلی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچریاں بنائیں۔

سٹیون سمتھ نے 11 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 149 جبکہ جارج بیلی نے سات چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 112 رنز بنائے۔

روہت شرما نے 13 چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے 171 رنز بنائے اور ناقابلِ شکست رہے

،تصویر کا ذریعہ

،تصویر کا کیپشنروہت شرما نے 13 چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے 171 رنز بنائے اور ناقابلِ شکست رہے

بھارت کی جانب سے بریندر بلبیر سنگھ سرن نے تین اور ایشون نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے بھارت نے روہت شرما کی شاندار سنچری کی بدولت 50 اووروں میں تین وکٹوں کے نقصان پر 309 رنز بنائے۔

بھارت کی اننگز کی خاص بات روہت شرما اور ویراٹ کوہلی کی شاندار بیٹنگ تھی۔

بھارت کی جانب سے روہت شرما نے 13 چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے 171 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے، جبکہ ویراٹ کوہلی نے نو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 91 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے جیمز فاکنر نے دو اور ہیزل وڈ نے ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔