بھارت کی سری لنکا پر 157 رنز کی مجموعی برتری

پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے لوکیش راہول دوسری اننگز میں ناکام رہے

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنپہلی اننگز میں سنچری بنانے والے لوکیش راہول دوسری اننگز میں ناکام رہے

کولمبو میں کھیلے جانے والے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں بھارت کو میزبان سری لنکا پر 157 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہے اور اس کی نو وکٹیں باقی ہیں۔

پہلی اننگز میں 87 رنز کی برتری حاصل کرنے کے بعد تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر بھارت نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 70 رنز بنا لیے تھے۔

<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/ECKP90160" platform="highweb"/></link>

جب کھیل رکا تو کریز پر مرلی وجے اور اجنکیا ریہانے موجود تھے۔

دوسری اننگز میں بھارت کو آغاز میں ہی نقصان اٹھانا پڑا اور پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے لوکیش راہول صرف دو رنز بنانے کے بعد پرساد کی وکٹ بنے۔

کھیل کے تیسرے دن سری لنکا کی پوری ٹیم بھارت کے پہلی اننگز کے سکور 393 رنز کے جواب میں 306 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

سنیچر کو سری لنکا کی جانب سے تھریمانے اور کپتان میتھیوز نے دوبارہ اننگز کا آغاز کیا تو اینجلو میتھیوز سنچری بنانے میں کامیاب رہے۔

انھوں نے 167 گیندوں پر 12 چوکوں کی مدد سے 102 رنز کی اننگز کھیلی اور سٹوئرٹ بنی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

کپتان اینجلو میتھیوز 167 گیندوں پر 12 چوکوں کی مدد سے 102 رنز بنا کر سٹوارٹ بنی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنکپتان اینجلو میتھیوز 167 گیندوں پر 12 چوکوں کی مدد سے 102 رنز بنا کر سٹوارٹ بنی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے

تھریمانے 62 رنز بنانے میں کامیاب رہے اور انھوں نے میتھیوز کے ساتھ مل کر چوتھی وکٹ کی شراکت میں 127 رنز بنا کر اپنی ٹیم کی پوزیشن بہتر بنائی۔

تاہم ان کے آْؤٹ ہونے کے بعد کوئی بھی سری لنکن بلے باز جم کر نہ کھیل سکا۔

بھارت کی جانب سے لیگ سپنر امیت مشرا چار وکٹیں حاصل کرکے نمایاں بولر رہے۔

پہلے ٹیسٹ میں 63 رنز سے شکستکے بعد اس میچ کے لیے بھارتی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

زخمی شیکھر دھون کے علاوہ ہربھجن سنگھ اور ورون ایرون یہ میچ نہیں کھیل رہے۔ ان کی جگہ مرلی وجے، سٹوئرٹ بنی اور امیش یادو کو بھارتی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

تین میچوں کی اس ٹیسٹ سیریز میں سری لنکا کو بھارت پر ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔