کمار سنگاکارا کا الوداعی ٹیسٹ میچ

کولمبو میں بھارت کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ سری لنکن کرکٹر کمار سنگاکارا کے بین الاقوامی کریئر کا الوداعی میچ ہے۔

کولمبو میں سری لنکا اور بھارت کے مابین کھیلا جانے والا تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ سری لنکن بیٹسمین کمار سنگاکارا کا الوداعی میچ ہے۔
،تصویر کا کیپشنکولمبو میں سری لنکا اور بھارت کے مابین کھیلا جانے والا تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ سری لنکن بیٹسمین کمار سنگاکارا کا الوداعی میچ ہے۔
ٹیسٹ میچ کے آغاز پر سری لنکا کے نوجوان کھلاڑیوں نے انھیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ اپنے الوداعی ٹیسٹ میچ سے قبل سنگاکارا نے 133 ٹیسٹ میچوں میں 57.71 کی اوسط سے12,350 رنز سکور کیے جن میں 38 سنچریاں اور 52 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
،تصویر کا کیپشنٹیسٹ میچ کے آغاز پر سری لنکا کے نوجوان کھلاڑیوں نے انھیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ اپنے الوداعی ٹیسٹ میچ سے قبل سنگاکارا نے 133 ٹیسٹ میچوں میں 57.71 کی اوسط سے12,350 رنز سکور کیے جن میں 38 سنچریاں اور 52 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
کولمبو ٹیسٹ میچ کے پہلے دن میزبان سری لنکا کے خلاف بھارتی بلے بازوں نے ابتدائی نقصان کے بعد عمدہ بلے بازی کی۔
،تصویر کا کیپشنکولمبو ٹیسٹ میچ کے پہلے دن میزبان سری لنکا کے خلاف بھارتی بلے بازوں نے ابتدائی نقصان کے بعد عمدہ بلے بازی کی۔
جمعرات کو بھارتی کپتان وراٹ کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تو بھارت کو آغاز میں ہی دو وکٹوں کا نقصان اٹھانا پڑا۔
،تصویر کا کیپشنجمعرات کو بھارتی کپتان وراٹ کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تو بھارت کو آغاز میں ہی دو وکٹوں کا نقصان اٹھانا پڑا۔
تاہم اس موقع پر لوکیش راہول نے وراٹ کوہلی کے ساتھ مل کر ٹیم کو سنبھالا اور نہ صرف سنچری بنائی بلکہ تیسری وکٹ کے لیے 164 رنز کی شراکت بھی قائم کر دی۔
،تصویر کا کیپشنتاہم اس موقع پر لوکیش راہول نے وراٹ کوہلی کے ساتھ مل کر ٹیم کو سنبھالا اور نہ صرف سنچری بنائی بلکہ تیسری وکٹ کے لیے 164 رنز کی شراکت بھی قائم کر دی۔