کولمبو میں لوکیش کی سنچری، بھارت کے 300 رنز مکمل

پہلے ٹیسٹ میچ میں دونوں اننگز میں ناکام رہنے والے لوکیش نے اس بار عمدہ بلے بازی کی اور دلکش سٹروک کھیلے

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپہلے ٹیسٹ میچ میں دونوں اننگز میں ناکام رہنے والے لوکیش نے اس بار عمدہ بلے بازی کی اور دلکش سٹروک کھیلے

کولمبو میں سری لنکا کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے دن لوکیش کی سنچری اور کوہلی اور روہت شرما کی نصف سنچریوں کی بدولت کھیل کے اختتام پر بھارت نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 319 رنز بنا لیے۔

جمعرات کو بھارتی کپتان وراٹ کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تو بھارت کو آغاز میں ہی دو وکٹوں کا نقصان اٹھانا پڑا۔

<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/ECKP90160" platform="highweb"/></link>

آؤٹ ہونے والے پہلے بلے باز مرلی وجے تھے جو پہلے ہی اوور کی چوتھی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

چوٹ سے صحت یاب ہونے کے بعد ٹیم میں واپس آنے والے مرلی کوئی رن نہ بنا سکے اور یہ وکٹ پرساد نے حاصل کی۔

سری لنکا کو دوسری کامیابی بھی پرساد نے ہی پانچویں اوور میں دلوائی جب اجنکیا ریہانے چار رنز بنانے کے بعد کرونارتنے کو کیچ دے بیٹھے۔

تاہم اس موقع پر لوکیش راہول نے وراٹ کوہلی کے ساتھ مل کر ٹیم کو سنبھالا اور تیسری وکٹ کے لیے 164 رنز کی شراکت قائم کر دی۔

اس شراکت کو پہلے ٹیسٹ میچ کے سری لنکن ہیرو سپنر رنگانا ہیراتھ نے توڑا۔ انھوں نے کوہلی کو 78 کے انفرادی سکور پر اینجلو میتھیوز کے ہاتھوں کیچ کروا کے سری لنکا کو تیسری کامیابی دلوائی۔

23 سالہ لوکیش نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی دوسری سنچری 13 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے بنائی اور 108 رنز بنانے کے بعد چمیرا کی پہلی وکٹ بنے۔

کوہلی آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 78 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنکوہلی آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 78 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے

پہلے ٹیسٹ میچ میں دونوں اننگز میں ناکام رہنے والے لوکیش نے اس بار عمدہ بلے بازی کی اور دلکش سٹروک کھیلے۔

سٹوئرٹ بنی دس رنز ہی بنا سکے اور رنگانا ہیراتھ کی گیند پر چمیرا کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔

روہت شرما نے ٹیسٹ کرکٹ میں تیسری نصف سنچری دو چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے بنائی اور 79 رنز بنانے کے بعد میتھیوز کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

پہلے ٹیسٹ میں 63 رنز سے شکستکے بعد اس میچ کے لیے بھارتی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

زخمی شیکھر دھون کے علاوہ ہربھجن سنگھ اور ورون ایرون یہ میچ نہیں کھیل رہے۔ ان کی جگہ مرلی وجے، سٹوئرٹ بنی اور امیش یادو کو بھارتی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ سری لنکا کے تجربہ کار بلے باز کمارا سنگاکارا کا بھی آخری ٹیسٹ میچ ہےاور وہ اس کے بعد دنیائے کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے۔

سنگاکارا کا بین الاقوامی کرکٹ کیریئر 15 سال پر محیط رہا ہے جس میں انھوں نے تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر تقریباً 28 ہزار رنز بنائے۔

انھوں نے اپنے بین الاقوامی ٹیسٹ کیریئر کاآغاز سنہ 2000 میں گال میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے کیا تھا۔

اپنے الوداعی ٹیسٹ میچ سے قبل سنگاکارا نے 133 ٹیسٹ میچوں میں 57 اعشاریہ 71 کی اوسط سے 12,350 رنز سکور کیے جن میں 38 سنچریاں اور 52 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

تین میچوں کی اس ٹیسٹ سیریز میں سری لنکا کو بھارت پر ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔