جاکووچ دوسری مرتبہ ومبلڈن چیمپیئن بن گئے

نواک جوکووچ نے ساتواں گرینڈ سلیم ٹورنامٹ جیتا ہے

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشننواک جوکووچ نے ساتواں گرینڈ سلیم ٹورنامٹ جیتا ہے

سربیا کے نواک جاکووچ نے سات بار ومبلڈن چیمپیئن رہنے والے سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کو شکست دے کر دوسری بار ومبلڈن گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔

تین گھنٹے 56 منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں نواک جاکووچ نے راجر فیڈرر کو چھ چار، پانچ سات، سات چھ، چھ چار اور چھ سات سے شکست دی۔

راجر فیڈرر نے چوتھے سیٹ میں جاکووچ کے میچ پوائنٹ کا کامیابی سے دفاع کیا اور میچ کو پانچویں سیٹ میں لے گئے۔

نواک جوکووچ نے ساتواں گرینڈ سلیم ٹورنامٹ جیتا ہے۔

اس سے پہلے جوکووچ گذشتہ تین گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ کے فائنل ہار چکے ہیں اور اب ومبلڈن جیتنے کے بعد رافیل نڈال سے ورلڈ رینکنگ کی پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

اتوار کو سنٹر کورٹ پر کھیلے جانے والے اس فائنل میچ کو دیکھنے والے شائقین کی ایک بڑی تعداد فیڈرر کے ساتھ تھی۔

فائنل میں فیڈرر کی یہ کوشش تھی کہ وہ آٹھویں بار ومبلڈن جیت کر ریکارڈ قائم کریں اور اس کے ساتھ ہی یہ ان کا 18 واں گرینڈ سلیم خطاب بھی ہونا تھا۔

اس سے قبل جوکووچ امریکن اوپن کے فائنل میں فیڈرر سے ہار چکے ہیں جبکہ دو سال قبل ومبلڈن میں فیڈرر نے سیمی فائنل میں نواک جوکووچ کو ہرا کر ساتویں بار ومبلڈن میں جیت حاصل کی تھی۔

فائنل سے سے پہلے جوکووچ نے کہا تھا:’ہم نے بہت سے میچ کھیلے ہیں لیکن گھاس پر صر ف ایک بار آمنا سامنا ہوا ہے۔‘

’ہمارے درمیان ہونے والے اکثر میچ بہت دیر تک چلے ہیں اس لیے میں دیر تک کھیلنے کے لیے جسمانی طور پر تیار ہوں۔ فیڈرر کے خلاف یہ بات اہم ہے کہ اسے زیادہ گنجائش نہیں دی جائے کیونکہ وہ جارحانہ کھیل پسند کرتا ہے۔‘