کون سچن؟

سچن تندولکر

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنیہ دائیں جانب کھڑا شخص کون ہے؟

ماریا شیراپووا ومبلڈن کے چوتھے راؤنڈ میں ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی ہیں لیکن انڈیا میں وہ ایک ایسی وجہ سے سرخیوں میں ہیں جو کئی بھارتیوں کے لیے توہینِ مذہب سے کم نہیں۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس میں جب فرنچ اوپن چیمپیئن ماریا شیراپووا سے پوچھا گیا کہ کیا ان کو پتہ ہے کہ انھیں سینٹر کورٹ میں رائل باکس سے کون کون دیکھ رہا تھا؟

وہاں بیٹھے ڈیوڈ بیکم کو تو وہ پہچان گئیں لیکن جب ان سے وہاں موجود سچن تندولکر کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ انھیں نہیں جانتیں۔

اس کے جواب میں کئی بھارتی سیخ پا ہو گئے اور اب WhoisMariaSharapova# ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔

ماریا شراپووا دہریہ ہیں

کئی لوگوں نے ٹویٹ کیا ہے کہ کیوں کہ سچن تندولکر خدا ہیں اس لیے اگر ماریا شیراپووا انھیں نہیں جانتی تو اس کی ایک ہی وجہ ہو سکتی ہے کہ وہ دہریہ ہیں۔

،تصویر کا ذریعہBBC World Service

مجھے میرے گناہ کے لیے معاف کر دیں

انٹرنیٹ پر ایسی تبدیل شدہ تصاویر بھی موجود ہیں جن میں ماریا شیراپووا تندولکر کے سامنے زمین پر بیٹھی دعا کر رہی ہیں۔

ایک شخص prasadvanjale@ نے خدا سے اپیل کی ہے کہ وہ شیراپووا کو ’معاف کر دے کیوں کہ انھیں اندازہ نہیں ہے کہ وہ کیا کر رہی ہیں۔‘

تندولکر کی بیوی کو غصہ آگیا تو کیا ہو گا؟

شیراپووا لندن میں جاری ومبلڈن سے باہر ہو گئی ہیں

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنشیراپووا لندن میں جاری ومبلڈن سے باہر ہو گئی ہیں

کئی افراد نے اس صورتحال کو مزاح کے لیے بھی استعمال کیا ہے۔

دھول کلساریا geekydhaval@ کہتے ہیں کہ ’ وہ لمحہ جب سچن کی بیوی ان سے پوچھیں گی کہ ’ماریا شیراپووا کون ہے اور تم دونوں اکٹھے ٹرینڈ کیوں کر رہے ہوں؟‘

کیا شیراپووا کے فیس بک صفحے پر ان سے زیادہ اب سچن تندولکر کا ذکر ہو رہا ہے؟

کئی لوگ بہت زیادہ برہم ہیں۔ ہزاروں افراد نے ان کے فیس بک پر پیغامات چھوڑے ہیں اور کرکٹ کے مداحوں نے انھیں برا بھلا بھی کہا ہے۔ کئی افراد نے تو کئی بار صرف سچن کا نام ان کے صفحے پر لکھ کر اپنے غصے کا اظہار کیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہBBC World Service

لیکن کیا آپ کہ پتہ ہے کہ انڈیا کا نائب وزیر اعظم کون ہے؟

کئی افراد کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمیں صرف اس بات پر ماریا شیراپوووا کو برا بھلا نہیں کہنا چاہیے کہ وہ سچن تندولکر کو نہیں جانتیں۔

ایک شخص sunilkakrania@ کا کہنا ہے کہ ہم میں سے 95 فیصد افراد تو یہ نہیں جانتے کہ انڈیا کے نائب وزیر اعظم کا نام کیا ہے۔