گرینڈ سلیم فائنل میں پہلی کینیڈیئن کھلاڑی

یوجینا بوشارڈ

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنیہ پہلی بار ہے کہ گینیڈا کا کوئی کھلاڑی کسی گرینڈ سلیم سنگل کے فائنل میں پہنچا ہے

ومبلڈن میں خواتین کے سنگل مقابلوں کے سیمی فائنل میں کینیڈا کی یوجینا بوشارڈ عالمی نمبر تین سیمونا ہالیپ کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔

یہ پہلا موقع ہے کہ کینیڈا کی کوئی کھلاڑی کسی گرینڈ سلیم سنگل کے فائنل میں پہنچا ہے۔

مونٹریال سے تعلق رکھنے والی بیس سالہ یوجینا بوشارڈ نے ہالیپ کو 7 - 6 (7 - 5) اور 6 - 2 سے ہرایا۔

فائنل میں ان کا مقابلہ 2011 کی ومبلڈن چیمپیئن پیٹرا کویٹوا سے ہوگا۔

جمعرات کو ہی کھیلے جانے والے دوسرے سیمی فائنل میں کویٹوا نے جمہوریہ چیک سے تعلق رکھنے والی اپنی ہم وطن لوسی سیفاروا کو 7 - 5 (8 - 6) اور 6 - 1 سے شکست دے دی۔

بوشارڈ کا مقابلہ 2011 کی ومبلڈن چیمپیئن کویٹوا سے ہوگا۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنبوشارڈ کا مقابلہ 2011 کی ومبلڈن چیمپیئن کویٹوا سے ہوگا۔

بوشارڈ عالمی رینکنگ میں 13 ویں نمبر پر ہیں۔ انھوں نے 2012 میں جونیئر ٹائٹل جیتا تھا اور اس سال آسٹریلیا اور فرینچ گرینڈ سلیم کے سیمی فائنل تک پہنچی تھیں۔

عالمی نمبر تین ہالیپ کا پاؤں کھیل کے دوران زخمی ہوگیا تھا جس کے بعد وہ کھیل میں واپس نہیں آ سکیں۔

اس کامیابی کے نتیجے میں ومبلڈن کے اختتام پر بوشارڈ عالمی ریکنگ میں پہلی 10 کھلاڑیوں میں شامل ہو جائیں گی۔

میچ کے بعد بوشارڈ نے بی بی سی سپورٹس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میں یہ نہیں کہوں گی کہ میں اس جیت پر حیران ہوں کیونکہ میں نے سخت محنت کی تھی۔‘