انگلینڈ کو شکست، بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی جیت لی

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت نے انگلینڈ کو پانچ رنز سے شکست دے کر چیمپیئنز ٹرافی جیت لی ہے۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے میزبان انگلینڈ کو ایک سو تیس رنز کا ہدف دیا ہے۔ بارش کی وجہ سے میچ کو بیس اوور تک محدود کر دیا گیا تھا۔

<link type="page"><caption> تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/87863" platform="highweb"/></link>

انگلینڈ کی ٹیم شروع ہی سے اچھا کھیل پیش نہ کرسکی۔ انگلینڈ 46 کے سکور پر چار وکٹیں گنوا چکا تھا۔

اس کے بعد مورگن اور بوپارا نے اچھا کھیل پیش کرتے ہوئے سکور 110 تک لے کر گئے۔ مورگن نے 33 گیندوں میں تیس رنز سکور کیے اور ان کو ایشانت شرما نے آؤٹ کیا۔

اس کی اگلی ہی گیند پر بوپارا بھی ایشانت ہی کے گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ تاہم ایشانت اپنی ہیٹ ٹرک کرنے میں ناکام رہے۔

بوپارا کے آؤٹ ہونے کے بعد انگلینڈ کے بیٹسمینوں کی لائن لگ گئی۔

بھارت کی جانب سے جدیجہ، اشون اور شرما نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت کی جانب سے کوہلی نے شاندار کھیل پیش کیا اور چونتیس گیندوں میں 43 رنز بنائے۔ کوہلی نے بھارت کی ٹیم کو اس وقت سہارا دیا جب 66 رنز پر پانچ وکٹیں گر چکی تھیں۔

کوہلی کے بعد جدیجہ نے پچیس گیندوں میں 33 رنز سکور کیے۔ اس طرح بھارت نے سات وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز سکور کیے۔

انگلینڈ کی جانب سے بوپارا تین وکٹیں حاصل کر کے سب سے کامیاب بولر رہے۔

یاد رہے کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے نام سے منعقد ہونے والا یہ آخری ٹورنامنٹ ہوگا۔