آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز انگلینڈ کے نام: ’ایسے کھیلنے پر تو کوئی آپ کا ساتھ نہیں دے گا‘
کیا یہ واقعی ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل رہے ہیں؟ کیا یہ ٹیسٹ میچ ہے؟
انگلینڈ سے سیریز کا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ ہی نہیں بلکہ سیریز بھی ہارنے کے بعد ٹی وی ٹاک شو میں وسیم اکرم نے بھی وہی کہا جو سوشل میڈیا پر کہا جا رہا ہے کہ ہارتے تو دلیری سے تو ہارتے ایسے کھیلنے پر ٹیم کا دفاع کیسے کیا جائے؟
وسیم اکرم نے کہا ’اگر آپ 200 کے ہدف کا تعقب کر رہے ہیں اور اپنی دو ابتدائی وکٹیں گنوا بیٹھے ہیں، پہلے دس اووروں میں ہار جائیے کسی کو پرواہ نہیں ہو گی۔ لوگ آپ کو سپورٹ کریں گے، لیکن ایسے کھیلنے پر کوئی بھی آپ کو سپورٹ نہیں کرے گا۔ اگر میں بابر ہوتا تو میں پیغام دیتا بارہ اوور میں آؤٹ ہو لیکن میچ جیتنے کی کوشش کرو۔‘
انگلینڈ نے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پاکستانی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے کر سات میچوں کی سیریز اپنے نام کر لی ہے۔
پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈز میں PakvsEng2022 # دکھائی دے رہا ہے۔
سابق کپتان محمد حفیظ نے پاکستانی ٹیم کو حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ نیور مائنڈ پاکستان، انگلینڈ سے کھیلے میچ سے سبق سیکھیں اور آگے بڑھیے۔
لیکن ان کی ٹویٹ کے جواب میں صارف دانش قریشی نے لکھا ’ یہ ضابطہ ہونا چاہیے کہ اگر آپ نے ہتھیار ڈال دیے ہیں تو پھر پورے 20 اوور کھیلنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔‘
کچھ صارفین نے ان کی رائے کی تائید بھی کی۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
پاکستانی ٹیم کی ورلڈ کپ کی تیاری کتنی ہے صارفین کی جانب سے اس کا اندازہ حالیہ سیریز سے بھی لگایا جا رہا ہے۔
عمید آصف نے لکھا کہ انگلینڈ نے پاکستان کی بیٹنگ کو بری طرح بے نقاب کیا ہے۔
بہت سے صارفین مایوسی کا اظہار کر رہے ہیں جیسے فخر عالم نے لکھا ’ یہ وہ ٹیم ہے جو ہمارے پاس ہے اور ہمیں ورلڈ کپ کے لیے ان لڑکوں کی سپورٹ کرنی چاہیے… لیکن یہ سمجھ سے بالاتر ہے… اس انداز کی کوئی تُک نہیں۔۔۔
مانو نامی صارف نے طنزیہ انداز اپناتے ہوئے خوش دل خان جنھوں نے 25 گیندوں پر 27 رنز بنائے کے بارے میں لکھا کہ انھوں نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلی اور ایک بار پھر دل جیت لیے۔
ساتھ ہی مبشر نے لکھا میری خواہش ہے کہ خوش دل خان اور شان مسعود یو ایس اے نیشنل میں کھیلیں۔
یہ بھی پڑھیے
بہت سے صارفین میمز بھی شیئر کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے ایک فلم کا ڈائیلاگ ’کچھ تو شرم کرو جناب‘ لکھا۔
لیکن کچھ صارفین سیریز ہارنے کا الزام کھلاڑیوں کی سلیکشن میں کوچ اور کپتان کی انا کو قرار دیتے ہیں۔
لیکن رکیے سبھی نے پاکستان اور انگلینڈ کا میچ ہی نہیں دیکھا بہت سے صارفین جنوبی افریقہ اور انڈیا کے میچ کا پاکستان اور انگلینڈ کے میچ سے موازنہ کر رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا انڈیا اور جنوبی افریقہ آج کے دور میں فضول کرکٹ کھیل رہے ہیں ہمیں خوش دل اور شان مسعود جیسے کھلاڑیوں کی ضرورت ہے۔
انڈیا نے جنوبی افریقہ کو 16 رنز سے شکست دی ہے جس نے انڈیا کے 237 رنز کے تعقب میں 20 اووروں میں تین وکٹیں گنوا کر 221 رنز بنائے۔
تو جنوبی افریقہ کو 16 رنز سے اور پاکستان کو 67 رنز سے شکست کاسامنا کرنا پڑا لیکن ہارنے والی ان دونوں ٹیموں میں فرق کیا ہے۔ میچ دیکھیے تو خود ہی سمجھ آ جائے گی۔