آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

ہیلز، بروک کی عمدہ بیٹنگ، انگلینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں چھ وکٹوں سے شکست دے دی

سات میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو چھ وکٹیں سے شکست دے دی ہے۔ انگلینڈ کی جانب سے ایلکس ہیلز اور ہیری بروک نے عمدہ بیٹنگ، جبکہ لیوک وڈ نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا۔

لائیو کوریج

  1. یہ لائیو پیج اب مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جا رہا!

    پاکستان انگلینڈ میچ سے متعلق بی بی سی کی کوریج اختتام کو پہنچی۔ میچ سے متعلق تجزیوں اور تبصروں پر نظر رکھنے کے لیے ہمارے لائیو پیج پر آئیں۔

  2. بریکنگ, انگلینڈ کے لیوک وڈ پلیئر آف دی میچ قرار!

    انگلینڈ کے لیوک وڈ کو پلیئر آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا ہے۔ انھوں نے اپنے چار اوورز میں تین وکٹیں حاصل کیں اور صرف 24 رنز دیے۔

    انھوں نے ایک ایسے وقت میں وکٹیں حاصل کیں جب بیچ کے اوورز میں پاکستان کو جارحانہ انداز اپنانے کی ضرورت تھی۔

  3. انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف تاریخی فتوحات!

  4. بریکنگ, انگلینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں چھ وکٹوں سے شکست دے دی!

    ایلکس ہیلز کی نصف سنچری اور ہیری بروک کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت انگلینڈ نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر سات میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

    پاکستانی بولنگ ایک چھوٹے ہدف کا دفاع کرتے ہوئے یکے بعد دیگرے وکٹیں لینے میں ناکام رہی۔

    پاکستانی بیٹنگ ایک اچھے آغاز کے باوجود اچھا ٹوٹل بنانے میں ناکام رہی اور اس میں انگلینڈ کے سپنرز کی اچھی بولنگ اور لیوک وڈ کا اہم کردار رہا۔

    پاکستان کی نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے اپنے آٹھویں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں یہ پہلی شکست ہے۔

  5. بریکنگ, ایلکس ہیلز نصف سنچری بنانے کے بعد آؤٹ لیکن انگلینڈ جیت کے قریب, انگلینڈ کا سکور 17 اوورز کے بعد 143/4

    انگلینڈ نے 17 اوورز کے بعد 143 رنز بنا لیے ہیں لیکن انگلینڈ جیت کے بہت قریب ہے۔ ہیری بروک اس وقت کریز پر موجود ہیں اور جارحانہ انداز اپنائے ہوئے ہیں۔

  6. نسیم شاہ کے اوور میں بھی تین چوکے، انگلینڈ جیت کے نزدیک, انگلینڈ کا سکور 16 اوورز کے بعد 136/3

    نسیم شاہ کے اوور میں تین چوکے لگے ہیں اور ایلکس ہیلز اور ہیری بروک کی عمدہ شراکت اب انگلینڈ کو جیت کے قریب پہنچا چکی ہے۔ انگلینڈ کو جیت کے لیے 24 گیندوں پر 23 رنز درکار ہیں۔

  7. دھانی کے مہنگے اوور کے باعث انگلینڈ کی میچ پر گرفت مضبوط, انگلینڈ کا سکور 15 اوورز کے اختتام پر 122/3

    شاہنواز دھانی کی جانب سے آغاز میں ایک وکٹ تو لی گئی تاہم انھوں نے اپنے تیسرے اوور میں تین چوکے لگوا کر انگلینڈ سے دباؤ ہٹا دیا ہے۔

    ان کے اوور میں 15 رنز بنے۔

  8. نواز کا ایک اور اچھا اوور، صرف پانچ رنز بنے!

    محمد نواز نے بھی اپنے چار اوورز میں اچھی بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 20 رنز دیے ہیں۔ انھوں نے آخری اوور میں صرف پانچ رنز دیے ہیں۔ تاہم انھوں نے آج کوئی وکٹ حاصل نہیں کی۔

  9. عثمان قادر کے چار اوورز میں 36 رنز اور دو وکٹیں

    عثمان قادر نے اپنے چار اوورز میں 36 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کی ہیں۔

    اس وقت انگلینڈ کا سکور تین وکٹوں کے نقصان پر 102 ہے اور اسے جیت کے لیے 42 گیندوں پر 57 رنز درکار ہیں۔

  10. بریکنگ, عثمان قادر نے بین ڈکٹ کو ایل بی ڈبلیو کر دیا!, انگلینڈ کا سکور 11 اوورز کے بعد 87/3

    عثمان قادر نے بین ڈکٹ کو ایل بی ڈبلیو کر دیا ہے اور اس وقت انگلینڈ کے تین کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔

    یہ عثمان قادر کی میچ میں دوسری وکٹ ہے۔

  11. 10 اوورز کے بعد انگلینڈ کے دو وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز

    انگلینڈ کے اوپنر ایلکس ہیلز اس وقت کریز پر موجود ہیں اور انھوں نے تین سال بعد واپسی پر 21 گیندوں پر 27 رنز بنائے ہیں۔

    پاکستانی بولرز کی جانب سے اب تک اچھی بولنگ کا مظاہرہ کیا گیا ہے لیکن پاکستان کو اس وقت وکٹوں کی اشد ضرورت ہے۔

    حارث رؤف نے اپنے دو اوورز میں صرف نو جبکہ عثمان قادر نے دو اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 19 رنز دیے ہیں۔

  12. بریکنگ, عثمان قادر کو چھکا لگانے کے بعد ملان ان ہی کو کیچ دی بیٹھے، پاکستان کو دوسری کامیابی, سات اوورز کے بعد انگلینڈ کا سکور 56/2

    عثمان قادر نے ملان سے چھکا کھانے کے بعد انھیں آؤٹ کر دیا ہے۔

  13. پاور پلے کے اختتام پر انگلینڈ کا سکور 46/1

    پاور پلے کے اختتام پر انگلینڈ نے صرف 46 رنز بنائے ہیں اور اس کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا ہے۔

    انگلینڈ کی جانب سے اس وقت ملان اور ہیلز کریز پر موجود ہیں۔

  14. بریکنگ, فل سالٹ شاہنواز دھانی کی گیند پر آؤٹ، حیدر علی کا اچھا کیچ

    نسیم شاہ کے مہنگے اوور کے بعد پہلے نواز کے اوور میں صرف ایک رن بنا اور پھر شاہنواز دھانی نے فل سالٹ کو آؤٹ کیا ہے۔

    ان کا کیچ حیدر علی نے باؤنڈری پر لیا اور یوں پاکستان کو پہلی کامیابی مل گئی ہے۔

  15. نسیم شاہ کے پہلے اوور میں 14 رنز!

    نسیم شاہ کے پہلے اوورز میں دو چوکے لگے ہیں اور انھوں نے پانچ وائیڈز بھی کروائی ہیں۔

  16. پاکستان کی بیچ کے اوورز میں سست بیٹنگ

  17. بریکنگ, آخری 10 اوورز میں صرف 71 رنز، اچھے آغاز کے بعد پاکستان صرف 158 رنز بنا سکا

    پاکستان نے انگلینڈ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 159 رنز کا ہدف دیا ہے۔

    پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے ہیں۔

    انگلینڈ کی جانب سے لیوک وڈ نے تین جبکہ عادل رشید نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے 68 رنز بنائے۔

  18. نسیم شاہ پہلی گیند پر آؤٹ!

  19. بریکنگ, افتخار 28 رنز بنا کر آؤٹ!

    محمد افتخار تین چھکوں کی مدد سے بنائے گئے 28 رنز پر آؤٹ ہو گئے ہیں۔

  20. افتخار کا اوور کے آغاز میں چھکا، پاکستان کے 150 رنز مکمل

    افتخار نے سیم کرن کے اوور کے آغاز میں چھکا تو مارا لیکن اوور میں پھر بھی صرف نو رنز بنے ہیں۔