ملکہ الزبتھ دوم کی وفات: کھیلوں سے ملکہ کی وابستگی کی یادیں، تصاویر میں

بی بی سی سپورٹ نے ملکہ الزبتھ کی کھیلوں میں دلچسپی کا ایک تصویری جائزہ لیا ہے۔

ملکہ الزبتھ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنملکہ کو ملنے والا پہلے گھوڑے کا نام ’پیگی‘ تھا۔ یہ اُنھیں چار برس کی عمر میں دیا گیا تھا۔ پیگی شیٹلینڈ پونی نسل کا گھوڑا تھا۔ ملکہ نے چھ سال کی عمر سے گھڑسواری شروع کی۔ نوعمری ہی میں ملکہ ایک ماہر گھڑسوار بن چکی تھیں۔ یہ تصویر 1952 کی ہے جس میں نوجوان الزبتھ کو ملکہ بننے کے بعد پہلی مرتبہ گھوڑے پر سوار دیکھا جا سکتا ہے
الزبتھ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنگھوڑوں سے ملکہ کی محبت ان کی پوری زندگی پر محیط تھی اور وہ باقاعدگی سے ریس میٹنگز میں شرکت کرتی تھیں۔ یہ تصویر سنہ 1950 کی ہے جس میں ملکہ الزبتھ اپنی چھوٹی بہن شہزادی مارگریٹ کے ہمراہ ایپسم میں گھڑ دوڑ دیکھ رہی ہیں
The Queen and Althea Gibson

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنسنہ 1957 میں ملکہ ٹینس کا ایس ڈبلیو 19 ٹائٹل جیتنے والی پہلی افریقی نژاد امریکی خاتون ایلتھیا گبسن کو ومبلڈن سنگلز ٹائٹل پیش کر رہی ہیں
ملکہ الزبتھ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشندو برس بعد ملکہ الزبتھ نے ویمبلے میں ایف اے کپ کا فائنل دیکھا جس میں ناٹنگھم فاریسٹ نے لوٹن کو دو ایک سے شکست دی۔ اُنھوں نے فاتح ٹیم کے کپتان جیک برکِٹ کو ٹرافی پیش کی
الزبتھ
،تصویر کا کیپشنویمبلے میں ملکہ کے لیے سب سے شاندار لمحہ وہ تھا جب 1966 میں اُنھوں نے ورلڈ کپ فائنل میں مغربی جرمنی کو چار دو سے شکست دینے پر انگلینڈ کے بوبی مور کو جولز ریمیٹ ٹرافی پیش کی
الزبتھ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنسنہ 1977 ملکہ کے لیے ایک خاص سال تھا۔ اُنھوں نے اسی برس اپنی سلور جوبلی منائی اور ومبلڈن میں لیڈیز سنگلز کے فائنل کے موقع پر موجود تھیں جب ورجینیا ویڈ نے ٹائٹل جیتا
ملکہ الزبتھ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنملکہ نے ویمبلے میں جرمنی اور جمہوریہ چیک کے درمیان کھیلا جانے والا یورو 96 کپ کا فائنل بھی دیکھا۔ جرمنی نے ہورگن کلینزمین کی کپتانی میں فتح حاصل کی تھی
ملکہ الزبتھ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنملکہ کو مانچسٹر میں سنہ 2002 کے کامن ویلتھ گیمز کی افتتاحی تقریب میں ڈیوڈ بیکھم اور کرسٹی ہاورڈ کی جانب سے جوبلی مشعل پیش کی جا رہی ہے
ملکہ الزبتھ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنسنہ 2008 میں سلووینیا کے دورے کے دوران ملکہ کو گلڈفورڈ فلیمز اور ایکواسٹی پوپراڈ کے درمیان آئس ہاکی میچ کا افتتاح کرنے کی دعوت دی گئی
ملکہ الزبتھ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنملکہ سنہ 2012 میں لندن اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں جیمز بانڈ (ڈینیئل کریگ) کے ہمراہ ایک مختصر فلم میں نظر آئیں جس میں بظاہر وہ فضا سے سٹیڈیم میں اترتی نظر آئیں۔ اس کے بعد اُنھوں نے گیمز کا باقاعدہ افتتاح کیا
ملکہ الزبتھ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنملکہ نے سنہ 2012 کے پیرالمپکس کا بھی افتتاح کیا اور 11 مرتبہ پیرالمپک چیمپیئن بننے والی بیرونیس ٹانی گرے تھامپسن سے ملاقات بھی کی
الزبتھ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنجب ایسٹیمیٹ نامی گھوڑے نے اپنے سوار رائین مور کے ساتھ سنہ 2013 میں رائل ایسکاٹ میں گولڈ کپ جیتا تو یہ 207 برس میں پہلی مرتبہ تھا جب ایک سربراہِ سلطنت کے گھوڑے نے مقابلہ جیتا
ملکہ الزبتھ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنایسٹیمیٹ بعد کے برسوں میں ملکہ کے کامیاب ترین گھوڑوں میں سے ایک رہا
ملکہ الزبتھ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنملکہ نے سنہ 2015 کے رگبی ورلڈ کپ سے قبل ایک تقریب میں جنوبی افریقہ کے برائن ہبانہ اور آسٹریلیا کے ہینری سپائٹ سے ملاقات کی
ملکہ الزبتھ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنصفِ اول کے گھڑ سوار رائن مور کے گھوڑے ٹوائی لائٹ سن نے سنہ 2016 میں رائل ایسکاٹ میں ڈائمنڈ جوبلی سٹیکس جیتے تو رائن مور اور ملکہ کی خوشگوار انداز میں بات چیت ہوئی
ملکہ الزبتھ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنملکہ نے سنہ 2016 میں ریو اولمپکس اور پیرالمپکس میں میڈلز جیتنے والوں بشمول باکسنگ چیمپیئن نیکولا ایڈمز کے اعزاز میں بکنگھم پیلس میں منعقد کی گئی ایک تقریب میں ان سے ملاقات کی
ملکہ الزبتھ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنسنہ 2017 میں ملکہ نے ایک مرتبہ پھر رائل ایسکاٹ میں شرکت کی اور وہ یومیہ روایتی بگھی پریڈ کا بھی حصہ بنیں
ملکہ الزبتھ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنملکہ رائل ایسکاٹ میں شریک ہوتی رہیں اور جون 2021 میں برکشائر کورس میں اُنھوں نے کھیل دیکھا
ملکہ الزبتھ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشناکتوبر 2021 میں ملکہ نے رواں گرمیوں میں برمنگھم میں منعقد ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کی مشعل کے عالمی دورے کی شروعات کی۔ اُنھوں نے یہ مشعل پیرالمپکس گولڈ میڈلسٹ کیڈینا کوکس کو تھمائی جنھوں نے مشعل کو آگے بڑھایا