پی ایس ایل 7 میں کراچی کنگز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ: کراچی کنگز کی ہارنے کی عادت برقرار، شاداب خان کی شاندار بولنگ

،تصویر کا ذریعہPCB
- مصنف, عبدالرشید شکور
- عہدہ, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی
پی ایس ایل 7 میں ٹاس جیت کر حریف ٹیم کو پہلے بیٹنگ دینے کا سلسلہ بالآخر 14ویں میچ میں ٹوٹا اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن کراچی کنگز کی قسمت میں اب تک جو لکھا ہے وہ تبدیل نہ ہو سکا اور وہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے دیے گئے 178 رنز کے ہدف کو عبور نہ کر سکی اور نو وکٹوں پر 135 رنز بنا سکی۔
اس طرح 42 رنز کی شکست کی صورت میں لگاتار پانچویں ناکامی اس کے کھاتے میں درج ہو گئی۔
اسلام آباد یونائٹڈ کی پانچ میچوں میں یہ تیسری کامیابی ہے اور اب یہ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آ گئی ہے۔
ملتان سلطانز بدستور ناقابلِ تسخیر ہونے کے باعث سرِ فہرست جبکہ لاہور قلندرز تیسرے نمبر پر ہے۔
وکٹ بیٹنگ کے لیے آسان نہ تھی
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کے ٹاس جیتنے کے بعد الیکس ہیلز اور پال سٹرلنگ کراچی کنگز کے بولرز کے اعصاب کا امتحان لینے کے لیے تیار بیٹھے تھے۔
عماد وسیم کے پہلے ہی اوور میں پال سٹرلنگ نے ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا۔ عثمان شنواری کے اگلے اوور میں الیکس ہیلز نے دو چوکے لگائے، انھوں نے گریگوری کے پہلے اوور میں بھی دو چوکے مارے۔
ان دونوں نے پاور پلے میں 53 رنز کا اضافہ کیا اور جب الیکس ہیلز کی وکٹ گری تو اسلام آباد یونائیٹڈ کا سکور 66 رنز تھا۔ اس ٹورنامنٹ میں ان دونوں کی جوڑی ایک سنچری اور دو نصف سنچری شراکتیں قائم کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ ہیلز کو 30 رنز کے انفرادی سکور پر عماد وسیم نے آؤٹ کیا۔

،تصویر کا ذریعہPCB
پال سٹرلنگ جو آئرلینڈ واپس جانے سے پہلے اپنا آخری میچ کھیل رہے تھے جارحانہ موڈ میں تھے لیکن اس اننگز کو بڑے سکور میں تبدیل نہ کر سکے اور 39 رنز بنا کر محمد نبی کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ اس اننگز میں تین چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
کپتان شاداب خان اور کالن منرو کے لیے سلو وکٹ پر ہاتھ کھولنا آسان نہ رہا۔
ان کی 55 رنز کی پارٹنرشپ شاداب خان کی وکٹ گرنے پر ختم ہوئی۔ وہ 34 رنز بنا کر اس پی ایس ایل میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے کرس جارڈن کی گیند پر بابراعظم کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔
آصف علی کا بلا ابھی تک خاموش ہے۔ وہ صرف 10 رنز بنا کر عثمان شنواری کی وکٹ بنے۔ کالن منرو کا بلا بھی پوری طرح نہ گھوم سکا۔ وہ تمام تر کوشش کے باوجود 33 رنز اتنی ہی گیندوں پر بنا کر کرس جارڈن کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ دونوں کو آؤٹ کرنے میں بابراعظم کے کیچز کا ہاتھ تھا۔
اعظم خان کے دو چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ 16 رنز کی مختصر اننگز اسلام آباد یونائٹڈ کا سکور چھ وکٹوں پر 177 رنز تک لے آئی۔آخری پانچ اوورز میں 47 رنز بن پائے۔

،تصویر کا ذریعہPCB
بابر اعظم اپنے ساتھ ُامید بھی لے گئے
کراچی کنگز کے لیے بھی آزادانہ سٹروکس کھیلنا دشوار محسوس ہو رہا تھا لیکن اس کی پہلی وکٹ گرنے کی وجہ سلو وکٹ نہیں بلکہ بابراعظم اور شرجیل خان کے درمیان غلط فہمی تھی۔
بابراعظم نے گیند کھیل کر رن لینے کا ارادہ ترک کیا لیکن شرجیل کے لیے اپنی کریز پر واپس جانا ممکن نہ رہا اور آصف علی کی تھرو پر فہیم اشرف نے بیلز گرا دیں۔
کراچی کنگز کے لیے سب سے بڑا دھچکہ بابراعظم کا صرف 8 رنز پر محمد وسیم جونیئر کی خوبصورت ان سوئنگ پر بولڈ ہونا تھا۔
کراچی کنگز کی ٹیم اس صدمے سے نکل نہ سکی۔ وقفے وقفے سے گرنے والی وکٹوں کے نتیجے میں وہ شکست سے قریب ہوتی چلی گئی۔
یہ بھی پڑھیے
ای این کاکبین صرف 2 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ عماد وسیم اور صاحبزادہ فرحان کے درمیان بھی غلط فہمی کا فائدہ اسلام آباد یونائٹڈ کو صاحبزادہ فرحان کے رن آؤٹ کی صورت میں پہنچا جنھوں نے 25 رنز سکور کیے۔
65 رنز کے مجموعی سکور پر پانچویں وکٹ لوئس گریگوری کی صورت میں گری۔ عماد وسیم ڈبل فگرز میں آئے بغیر 9 رنز پر شاداب کا شکار ہوئے جنھوں نے اپنے آخری اوور میں کرس جارڈن اور محمد طحہ خان کو بھی آسانی سے ڈگ آؤٹ کی راہ دکھا دی۔

،تصویر کا ذریعہPCB
محمد نبی دو چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 47 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ تھے لیکن یہ اننگز کسی بھی طرح اسلام آباد یونائٹڈ کے لیے خطرہ بن سکی۔
شاداب خان نے اپنے چار اوورز کو 15 رنز دے کر چار وکٹوں کی شاندار کارکردگی پر مکمل کیا۔
وہ اس ٹورنامنٹ کے سب سے قیمتی کھلاڑی ثابت ہوئے ہیں جو اب تک 14 وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ 186 رنز بھی بنا چکے ہیں جن میں 91 اور 52 رنز کی دو قابل ذکر اننگز بھی شامل ہیں اور ابھی تک وہ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے سب سے مضبوط دعویدار ہیں۔
کراچی کنگز کی ٹیم پی ایس ایل میں لگاتار شکستوں کے ریکارڈ سے قریب ہوتی جا رہی ہے۔ سنہ 2018 کی پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی ٹیم لگاتار چھ میچوں میں شکست سے دوچار ہوئی تھی۔
بابر کے لیے محبت، کنگز سے ناامیدی!
کراچی کنگز کی مسلسل پانچویں ناکامی کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں نے کافی مایوسی کا اظہار تو کیا تاہم ایک چیز جو سامنے آیی وہ یہ تھی کہ صارفین بابر اعظم سے مایوس نہ تھے۔ ٹیم سے مایوسی کے باوجود مداح بابر اعظم کی شاندار فیلڈنگ کی بھی تعریف کرتے نظر آئے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 1
صارف عالیہ نے لکھا کہ کچھ دنوں میں کراچی کنگز کی ایسی صورت ہوگی کہ ہر کھلاڑی بابر ہو گا۔ مگر کچھ صارفین نے بابر کو کنگز کی مشکلات کا ذمہ دار بھی ٹھہرایا اور ان پر سست سٹرائک ریٹ سے کھیلنے کی وجہ سے تنقید کی۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 2
رافعہ مرزا نامی صارف نے کراچی کنگز کے مداحوں کے جذبات کو ایک بالی وڈ گانے میں رنگنے کی کوشش کی۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 3
اور کچھ صارفین کو تو پی ایس ایل 7 سے ہی امید اٹھ گئی ہے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 4