ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی انڈیا کے خلاف دس وکٹوں سے جیت: سوشل میڈیا صارفین کا کوہلی کو ’نہ گھبرانے‘ کا مشورہ

،تصویر کا ذریعہGetty Images
پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنے پہلے ہی میچ میں روایتی حریف انڈیا کو دس وکٹوں سے شکست دے کر یہ میچ ہی نہیں بلکہ پاکستانی عوام کے دل بھی جیت لیے۔
ٹوئٹر پر جہاں صارفین دل کھول کر پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو داد اور مبارکبادیں رہے ہیں وہیں کچھ صارفین ایسے بھی ہی جو انڈیا کی شکست کے بارے میں میمز شیئر کر رہے ہیں۔
کسی نے کوہلی کو ’نہ گھبرانے‘ کا مشورہ دیا تو کسی نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ ورلڈکپ بھی پاکستان ہی جیتے گا۔
یہ کہنا بالکل نہیں غلط نہیں ہو گا کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان ایک کرکٹ میچ تو دبئی کے سٹیڈیم میں ہوا لیکن ایک دوسرا میچ سوشل میڈیا پر صارفین کے درمیان بھی جاری رہا۔
صارف شیری نے پاکستان کی فتح کے بعد لکھا: ’30 سال کا جادو ختم ہوا۔ میں تقریباً رو پڑی۔‘
سماجی کارکن نگہت داد نے انڈین ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کی اہلیہ اور اداکارہ انوشکا شرما کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا: ’'انوشکا آپ نے آج کوہلی کو ڈانٹنا نہیں۔‘

،تصویر کا ذریعہTwitter
پاکستانی اداکارہ مائرہ خان نے لکھا: ’اف۔۔۔ دل فخر سے پھٹ رہا ہے۔ واہ۔‘
افتحار حسین نامی صارف نے لکھا: ’اس جیت کا بہت دیر سے انتظار تھا۔‘
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
واضح رہے کہ کسی بھی آئی سی سی ورلڈ کپ میں یہ پاکستان کی انڈیا کے خلاف پہلی جیت ہے۔
یہ بھی پڑھیے

،تصویر کا ذریعہTwitter
صحافی مبشر ہاشمی نے پاکستان نے کپتان بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے لکھا: ’وزیر اعظم بابر اعظم۔‘
یاد رہے کہ انڈیا کے خلاف اس میچ میں پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم 68 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

،تصویر کا ذریعہTwitter
دوسری جانب انڈیا میں بعض صارفین کپتان وراٹ کوہلی کی کپتانی پر سوال کر رہے ہیں۔
انوراگ لکھتے ہیں کہ ’اگر وراٹ کوہلی کو کوئی شرم ہے تو ابھی (کپتانی سے) استعفیٰ دیں۔ ٹیم میں کوئی حوصلہ نہیں۔‘
تاہم بعض صارفین ان کی حمایت بھی کر رہے ہیں۔ جیسے دنیش لکھتے ہیں کہ ’یہ وہ وقت ہے جب ہمیں ٹیم اور کوہلی کو سپورٹ کرنا چاہیے۔‘

،تصویر کا ذریعہTwitter
سابق انڈین کرکٹر ویرندر سیہواگ نے پاکستان کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا: ’مجھ یقین ہے کہ انڈیا اب زیادہ مضبوطی سے واپس آئے گا۔‘













