دبئی میں نئی تاریخ رقم، پاکستان نے انڈیا کو دس وکٹوں سے شکست دے دی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 راؤنڈ کا چوتھا میچ دبئی میں کھیلا گیا جہاں روایتی حریف انڈیا کے خلاف پاکستان نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 152 کا ہدف بغیر کسی نقصان کے پورا کر لیا اور ورلڈ کپ مقابلوں میں پہلی بار انڈیا کو شکست دی۔ اس سے قبل دن کے پہلے میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا تھا۔

لائیو کوریج

  1. یہ صفحہ اب مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جائے گا

    آج کے دن کے دونوں میچوں کی کوریج مکمل ہونے کے بعد اب یہ صفحہ مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جائے گا۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے بی بی سی اردو کی مزید کوریج، مضامین اور تجزیہ پڑھنے کے لیے قارئین ہمارے خصوصی سیکشن پر کلک کریں۔

  2. ’میدان میں شور اتنا زیادہ تھا کہ میری آواز ہی نہیں پہنچ رہی تھی‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں, 1
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام, 1

    پاکستان ٹیم کے کپتان نے میچ کے بعد شائقین کے لیے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وہ تمام شائقین کی حمایت کے بہت شکر گزار ہیں جنھوں نے ٹیم کو ہر جگہ پر سپورٹ کیا۔

    انھوں نے کہا کہ میدان میں شور اتنا زیادہ تھا کہ کئی بار چلانے کے باوجود ان کی آواز کھلاڑیوں تک نہیں جا رہی تھی۔

    ’اچھے برے نتائج آتے رہتے ہیں، آپ سب سے درخواست ہے کہ ابھی ٹورنامنٹ شروع ہوا ہے اور ابھی بہت سارے میچز باقی ہیں۔ بحیثیت کپتان آپ ب سے درخواست ہے کہ بہت حمایت کی ضرورت ہے۔‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں, 2
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام, 2

  3. بریکنگ, آج کے میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال

    table

    ،تصویر کا ذریعہICC

    اتوار 24 اکتوبر کو ورلڈ کپ کے دو میچ کھیلے گئے۔

    دن کے پہلے میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے انڈیا کو دس وکٹوں سے شکست دے دی۔

    ورلڈ کپ کے سپر 12 راؤنڈ کے چاروں میچوں میں ہدف کا تعاقب کرنے والی ٹیم نے جیت حاصل کی ہے۔

    پیر 25 اکتوبر کو صرف ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں افغانستان کا مقابلہ سکاٹ لینڈ سے ہوگا۔

    اس میچ کی براہ راست تفصیلات آپ کو بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر ملیں گی۔

  4. ’یہ صرف شروعات ہیں، اب ہمارے پاس آگے بڑھنے کا اعتماد ہے‘

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہgett

    پاکستان کی انڈیا کے خلاف ورلڈ کپ میں پہلی بار جیت کے بعد کپتان بابر اعظم نے میچ کے بعد کہا کہ یہ جیت ’ صرف شروعات ہیں، اب ہمارے پاس آگے بڑھنے کا اعتماد ہے‘۔

    لیکن اس بارے میں کوئی شک نہیں کہ پاکستانی ٹیم نے شائقین اور ناقدین، دونوں کو ہی حیران کر دیا ہے۔

    انڈیا کی ٹیم نے جس طرح وارم اپ میچوں میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کو ہرایا تھا اور جس طرح ان کی پوری ٹیم نے آئی پی ایل کے لیے متحدہ عرب امارات میں اتنا وقت گزارا تھا، اس سے تو یہی لگ رہا تھا کہ پاکستان کی شکستوں کا سلسلہ نہیں تھمے گا۔

    لیکن شاہین شاہ آفریدی نے اپنی بولنگ کی دھاک بٹھا دی اور میچ کے پہلے ہی اوور میں روہت شرما کو صفر پر ایل بی ڈبلیو کر کے نہ صرف انڈیا کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی، بلکہ پاکستانی ٹیم کو بھی حوصلہ دیا۔

    کپتان بابر اعظم کا ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ مزید درست ثابت ہوتا نظر آیا جب آفریدی نے اپنے دوسرے اوور میں لوکیش راہل، اور پھر حسن علی نے سریاکمار یادو کو آؤٹ کر دیا۔

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    اس موقع پر انڈین کپتان وراٹ کوہلی نے ورلڈ کپ مقابلوں میں پاکستان کے خلاف اپنی بہترین کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا اور رشبھ پنت کے ساتھ اچھی شراکت قائم کی۔

    لیکن شاداب خان نے پنت کو آؤٹ کر دیا اور جڈیجا اپنے کپتان کے ساتھ اننگز میں تیزی نہیں لا سکے اور وہ بھی آؤٹ ہو گئے۔

    کوہلی نے اپنی تئیں کوشش جاری رکھی لیکن 57 رنز بنا کر شاہین آفریدی نے انھیں 19ویں اوور میں آؤٹ کر دیا اور آخری اوور میں حارث رؤف کی انتہائی قابل تعریف بولنگ کی مدد سے انڈیا کی اننگز 151 سات آؤٹ پر ختم ہو گئی۔

    ثرےثکعت

    ،تصویر کا ذریعہget

    اور پھر جب بات آئی پاکستانی بیٹنگ کی تو کپتان بابر اعظم اور ان کے ساتھی محمد رضوان کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہوگی۔

    انھوں نے انتہائی ذہانت سے کھیلا اور انڈین بولنگ اٹیک کو قطعی حاوی ہونے کا موقع نہیں دیا۔

    دونوں پلئیرز جانتے تھے کہ لیگ سائیڈ کی ایک باؤنڈری چھوٹی ہے اور میدان پر اوس پڑھنے والی ہے، تو اگر وکٹیں ہاتھ میں رہیں گی تو رنز آتے رہیں گے۔

    یہ حکمت عملی پوری طرح کامیاب ہوئی اور جسپریت بمراہ سمیت انڈیا کا کوئی بولر پاکستان کا بال بھی بیکا نہ کر سکا اور دونوں اوپنرز نے کھیل کو اپنے کنٹرول میں رکھا۔

    بابر اعظم نے پہلے اپنے نصف سنچری مکمل کی جب انھوں نے چکراورتھی کو چھکا لگایا اور تھوڑی ہی دیر بعد محمد رضوان بھی 50 کا ہندسہ کراس کر گئے۔

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پھر 18ویں اوور میں جب محمد شامی 17 رنز کا دفاع کرنے آئے تو محمد رضوان نے ان کی بولنگ کے پرخچے اڑا دیے اور ایک چھکے اور دو چوکوں کے بعد کپتان بابر اعظم نے وننگ شاٹ کھیل کر پاکستان کو تاریخی جیت سے ہمکنار کرایا۔

    بابر اعظم نے 52 گیندوں پر 68 رنز بنائے جس میں دو چھکے اور چھ چوکے شامل تھے جبکہ محمد رضوان نے 55 گیندوں پر 79 رنز بنائے جن میں تین چھکے اور چھ چوکے شامل تھے۔

    میچ کا تفصیلی سکور کارڈ یہاں پڑھا جا سکتا ہے۔

  5. ’سفر ابھی صرف شروع ہوا ہے‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ یہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ’پہلی جیت ہے لیکن یاد رکھیں سفر ابھی صرف شروع ہوا ہے۔‘

    ’یہ پاکستانیوں کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔ اور ان لڑکوں کا شکریہ جنھوں نے خوشی کا یہ لمحہ ہمیں فراہم دیا۔‘

  6. پاکستان کی انڈیا کو شکست: ’انوشکا آپ نے آج کوہلی کو ڈانٹنا نہیں‘

  7. عمران خان: ’پاکستانی ٹیم نے نہایت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    پاکستان کی انڈیا پر فتح نے ملک کے سابق کپتان اور موجودہ وزیر اعظم عمران خان کو بھی متاثر کیا ہے۔

    ایک ٹویٹ میں ان کا کہنا ہے کہ ’پاکستانی ٹیم خصوصاً بابر اعظم، جنھوں نے پوری جرات سے ٹیم کی قیادت کی اور رضوان اور شاہین آفریدی، جنھوں نے نہایت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔‘

    ’قوم کو آپ سب پر فخر ہے۔‘

  8. میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز شاہین شاہ آفریدی کے نام

    cricket

    پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ان کی شاندا بولنگ کی بدولت میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز ملا۔

    انھوں نے اپنے چار اوورز میں 31 رنز کے عوض انڈیا کے تین اہم ترین بلے بازوں کو آؤٹ کیا جس میں کپتان وراٹ کوہلی بھی شامل تھے۔

    شاہین شاہ آفریدی نے اپنی روایتی کارکردگی برقرار رکھتے ہوئے میچ کے پہلے ہی اوور میں انڈیا کے خطرناک بلے باز روہت شرما کو ان کی پہلی گیند پر ایل بی ڈبلیو کر دیا۔

    اس کے بعد اپنے اگلے اوور میں انھوں نے لوکیش راہل کو ایک زبردست گیند کی بدولت بولڈ کر دیا۔

    گو کہ اپنے آخری اوور میں انھوں نے 17 رنز دیے جس میں اوور تھرو کے چوکے بھی ہیں لیکن اس اوور میں بھی انھوں نے وراٹ کوہلی کی وکٹ حاصل کی۔

  9. ’اس جیت کا سہرا لینے کی کوشش ہر کوئی کرے گا‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    کرکٹ تجزیہ کار ریحان الحق نے میچ کے اختتام کے بعد ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس جیت کا سہرا ہر کوئی لینے کی کوشش کرے گا حالانکہ یہ وہ لوگ ہوں گے جنھوں نے اس ٹیم کو کسی نہ کسی موقع پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

    ’اس جیت کا سہرا ان کھلاڑیوں کو جاتا ہے جو اس گروپ کا حصہ ہیں، یہ ان کا ڈریسنگ روم ہے اور یہ ان کا جذبہ ہے۔‘

  10. ’سپرٹ آف کرکٹ‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    میچ کے اختتام پر انڈین کپتان وراٹ کوہلی نے پاکستانے اوپنرز کو جا کر مبارک باد دی جس کی تصویر کو پاکستانی کرکٹ بورڈ نے شئیر کرتے ہوئے ٹویٹ کی اور کہا کہ ’سپرٹ آف کرکٹ‘ یعنی کرکٹ کے کھیل کا صحیح جذبہ۔

  11. پاکستان کی انڈیا سے جیت, میچ کا سکور کارڈ

    پاکستان، انڈیا
  12. ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انڈیا کے خلاف سب سے بڑی شراکت!

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچوں میں انڈیا کے خلاف بابر اعظم اور محمد رضوان نے سب سے بڑی شراکت قائم کی ہے۔ انھوں نے پہلی وکٹ کے لیے 152 رنز جوڑے ہیں۔ بابر اعظم نے 68 اور رضوان نے 78 رنز بنائے۔

    اس سے قبل سنہ 2012 میں ڈیوڈ وارنر اور شین واٹسن نے 133 رانز کی شراکت قائم کی تھی۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  13. بریکنگ, پاکستان کی دس وکٹوں سے جیت!

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستان نے دبئی کے میدان میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے روایتی حریف انڈیا کو ورلڈ کپ مقابلوں میں پہلی بار شکست دی جب انھوں نے 151 کا ہدف بغیر کسی نقصان کے پورا کر لیا۔

  14. انڈیا میں کوہلی کی کپتانی پر سوالات

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    انڈیا میں بعض صارفین کپتان ویرات کوہلی کی کپتانی پر سوال کر رہے ہیں۔

    انوراگ لکھتے ہیں کہ ’اگر ویرات کوہلی کو کوئی شرم ہے تو ابھی (کپتانی سے) استعفیٰ دیں۔ ٹیم میں کوئی حوصلہ نہیں۔‘

    تاہم بعض صارفین ان کی حمایت بھی کر رہے ہیں۔ جیسے دنیش لکھتے ہیں کہ ’یہ وہ وقت ہے جب ہمیں ٹیم اور کوہلی کو سپورٹ کرنا چاہیے۔‘

  15. بریکنگ, محمد رضوان کا شامی کو ایک اور چھکا!

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  16. آخری تین اوورز کا کھیل باقی, پاکستان کا سکور: 135/0، 17 اوور مکمل

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستان اوپنرز نے اب تک بہت شاندار کھیل پیش کیا ہے اور بابر اعظم 66 اور رضوان 63 رنز پر کریز پر موجود ہیں۔

  17. آخری چار اوورز باقی، 24 رنز درکار, پاکستان کا سکور: 128/0، 16 اوور مکمل

    cr

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    لگاتار تین اوورز میں باؤنڈری حاصل کرنے کا سلسلہ 16ویں اوور میں بھی جاری رہا اور پاکستان نے محمد شامی کے اس اوور میں سات رنز حاصل کیے۔

  18. ’رواں سال ٹی ٹوئنٹی میں رضوان کی 100 کی اوسط‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    مظہر ارشد بتا رہے ہیں کہ پاکستانی اوپنر محمد رضوان نے رواں سال ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل مقابلوں میں 100 رنز کی اوسط حاصل کر لی ہے۔

    فی الحال انھوں نے اپنی نصف سنچری میں تین چوکے اور دو چھکے لگائے ہیں۔

  19. بریکنگ, محمد رضوان نے بھی نصف سنچری بنا لی!, پاکستان کا سکور: 121/0، 15 اوور مکمل

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستانی اوپنرز نے اپنی عمدہ کارکردگی جاری رکھی اور پہلے جڈیجا کے 14ویں اوور میں 11 اور پھر بمراہ کی جانب سے پھینکے گئے 15ویں اوور میں آٹھ رنز حاصل کیے۔

    اس طرح پاکستان اب جیت سے صرف 31 رنز دور ہے اور پانچ اوورز اور دس وکٹیں باقی ہیں۔

    محمد رضوان نے بھی اپنے کپتان کے طرح اس اوور میں اپنی پچاس مکمل کر لی۔

  20. ’بابر اعظم ہر فارمیٹ کے بہترین کھلاڑی‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    انڈیا کے خلاف بابر اعظم کی اس اہم ففٹی پر انھیں سوشل میڈیا پر بھی داد دی جا رہی ہے۔

    گوہر گیلانی ایک ٹویٹ میں کہتے ہیں کہ بابر اعظم اس وقت وائٹ بال کے بہترین بلے باز ہیں۔ ’ان کے پاس کلاس ہے۔ ان کے پاس ٹائمنگ ہے۔۔۔ وہ بظاہر بیٹنگ کو آسان بنا دیتے ہیں۔۔۔‘

    سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے انھیں ’ہر فارمیٹ میں دنیا کا بہترین کھلاڑی‘ قرار دیا ہے۔