پی ایس ایل 6: پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو سات رنز سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ کے 27ویں میچ میں آج کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو سات رنز سے شکست دے دی ہے۔
ابوظہبی میں کھیلے جانے والے اس میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔
177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنا سکی۔
قلندرز کے سہیل اختر 14 گیندوں پر 21 رنز بنا کر محمد الیاس کی گیند جبکہ فخر زمان 19 رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
آغا سلمان صرف ایک ہی رن بنا کر رن آؤٹ ہو گئے جبکہ بین ڈنک چھ رنز بنا کر نور احمد کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
محمد حفیظ نے 36 گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 36 رنز بنائے اور نور احمد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ لاہور قلندرز کے ٹم ڈیوڈ 14 گیندوں پر 34 رنز بنا کر عباس آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
قلندرز کے ساتویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی جیمز فالکنر تھے جو 18 گیندوں پر تین چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 33 رنز بنا کر محمد الیاس کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
چار اوورز میں 19 رنز اور دو وکٹیں لینے پر لاہور قلندرز کے نور احمد مین آف دا میچ قرار پائے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

دوسری جانب لاہور قلندرز کی جانب سے سب سے پہلے شاہین شاہ آفریدی نے شرجیل خان کی وکٹ لی جو 10 گیندوں پر صرف 13 رنز ہی بنا پائے۔
کراچی کنگز کے بابر اعظم 54 رنز بنا کر راشد خان جبکہ مارٹن گپل 43 رنز بنا کر احمد دانیال کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
نجیب اللہ زدان بغیر کوئی رن بنائے محمد حفیظ کی گیند پر آؤٹ ہوئے جبکہ چڈوک والٹن 10 رنز بنا کر محد راشد کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔
عماد وسیم 30 رنز جبکہ جبکہ دانش عزیز 16 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
اس میچ کے لیے کراچی کنگز کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی تھیں اور وقاص مقصود اور عامر یامین کی جگہ دانش عزیز اور محمد الیاس کو شامل کیا گیا جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم میں آغا سلمان کو شامل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے
پشاور زلمی بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ
اس سے قبل پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا میچ ہوا جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 15 رنز سے شکست دے دی۔
زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 247 رنز بنائے۔
یہ پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور تھا اور پشاور زلمی 248 کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے۔
پشاور زلمی نے جب اپنی اننگز کا آغاز کیا تو پہلی گیند پر ہی اُن کی پہلی وکٹ گر گئی اور حضرت اللہ زازئی صفر پر پویلین لوٹ گئے۔
اس کے بعد پشاور زلمی کی بیٹنگ کو کامران اکمل اور پھر شعیب ملک سمیت دیگر بلے بازوں نے سہارا دیا۔
کامران اکمل نے 53 اور شعیب ملک نے 68 رنز بنائے۔

،تصویر کا ذریعہPAkistan Super League
اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں سرِفہرست ٹیمیں ہیں۔ اسلام آباد نے اب تک نو میچز کھیلے ہیں جن میں سے سات میں فتح حاصل کی ہے جبکہ پشاور زلمی 10 میچز میں سے پانچ میں جیتے ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے عثمان خواجہ اور کولن منرو نے آج کے میچ میں اپنی ٹیم کو وہ مستحکم آغاز فراہم کیا جس کی کسی بھی پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو تلاش ہوتی ہے۔
اُن کے سامنے زلمی کے سٹار بولرز کچھ خاص کارکردگی نہیں دکھا پائے۔
لیکن اس کے بعد 48 رنز بنا کر کولن منرو بڑا شاٹ کھیلتے ہوئے شعیب ملک کے ہاتھوں بولڈ ہو گئے۔ اُنھوں نے 28 گیندوں پر کُل 47 رنز بنائے۔
دوسری وکٹ آصف علی کی تھی جو 14 گیندوں پر 43 رنز بنا کر ثمین گُل کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔













