#KKvMS: کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کا لاہور میں میچ بارش کے باعث منسوخ

،تصویر کا ذریعہRadio Pakistan
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 5 کا 19واں میچ جمعے کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز کے چھ کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تھے لیکن 17ویں اوور میں بارش کے باعث میچ منسوخ ہوگیا ہے۔
ملتان سلطانز کی مشکل اس وقت ٹل گئی جب 16.5 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان اور 102 رنز پر بارش اِن کی مدد کو آن پہنچی۔ دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا ہے اور اس کے ساتھ ملتان نے پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔

،تصویر کا ذریعہPCB
میچ منسوخ ہونے سے قبل کریز پر شاہد آفریدی اور سہیل تنویر موجود تھے۔
ملتان کی بلے بازی میں شاہد آفریدی نمایاں رہے ہیں۔ انھوں نے تین چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے محض 17 گیندوں پر 35 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔
عامر یامین اور عماد وسیم نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

،تصویر کا ذریعہPCB
ملتان کے آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی ذیشان اشرف تھے جو 8 گیندوں پر محض 2 رنز بنا سکے اور ان کی وکٹ محمد عامر نے حاصل کی۔
چھٹے اوور میں میچ کا رخ اس وقت بدل گیا جب محض پانچ گیندوں پر ملتان کے تین بڑے بلے باز آؤٹ ہو گئے۔ دو گیندوں پر معین علی اور رائلی روسو کی وکٹیں عامر یامین نے حاصل کیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
یہ بھی پڑھیے

،تصویر کا ذریعہPCB
جبکہ وکٹ عماد وسیم نے روی بوپارا کو کٹ شاٹ کھیلنے کی کوشش میں وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کیا۔
مشکل حالات میں جب وکٹ روکتے روکتے کپتان شان مسعود نے جارحانہ شاٹ کھیلنے کی کوشش کی تو ان کے حریف کپتان عماد وسیم نے انھیں بولڈ کردیا۔

،تصویر کا ذریعہPCB
خوشدل شاہ آؤٹ ہونے والے چھٹے کھلاڑی تھے جو پریشر میں اپنی وکٹ بچا نہ سکے اور عمر خان کی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔
دونوں ٹیمیں چھ مرتبہ آمنے سامنے آچکی ہیں جن میں کراچی کو تین ایک کی برتری حاصل ہے۔ دو میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے ہیں۔
28 فروری کو ملتان میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 52 رنز سے شکست دی تھی اور میچ کے بہترین کھلاڑی معین علی قرار پائے تھے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 1
بارش کے باعث میچ میں تاخیر کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا۔ تاہم سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ایس ایل نے لاہور کے قذافی سٹیڈیم کے گراؤنڈ سٹاف کی محنت پر انھیں داد دی ہے کہ انھوں نے اتنی بارش کے باوجود میچ کے لیے گراؤنڈ تیار کیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہPCB
قذافی سٹیڈیم میں اب تک پی ایس ایل کے پانچ میچوں میں تین مرتبہ پہلے بولنگ کرنے والی ٹیم میچ جیتی ہے تاہم باقی دو میچ پہلے بیٹنگ کر کے جیتے گئے۔
اب تک پی ایس ایل 5 میں سب سے زیادہ 242 رنز اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنر لوک رونکی نے بنائے ہیں۔ رائلی روسو نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف 43 گیندوں پر چھ چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے تیز ترین سنچری بنائی تھی۔
جہاں تک بات بولرز کی ہے تو کوئٹہ گلیذی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد حسنین 14 وکٹوں کے ساتھ چھائے ہوئے ہیں۔ اسی فہرست میں ملتان سلطانز کے عمران طاہر 8 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 2
پی ایس ایل 5 میں ملتان کے سہیل تنویر نے محض 13 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کی تھیں جو کہ کسی بھی بولر کی ایک میچ میں بہترین کارکردگی ہے۔
ملتان سلطانز کی ٹیم: شان مسعود (کپتان)، شاہد آفریدی، رائلی روسو، معین علی، عمران طاہر، خوشدل شاہ، محمد الیاس، محمد عرفان، شہیل تنویر، ذیشان اشرف، روی بوپارا
کراچی کنگز کی ٹیم: عماد وسیم (کپتان)، بابر اعظم، عامر یامین، الیکس ہیلز، افتخار احمد، کرس جارڈن، محمد عامر، شرجیل خان اور چیڈوک والٹن، عمر خان، مچل میکلینگن












