کوبی برائنٹ: باسکٹ بال کے لیجنڈ کی زندگی تصویروں میں

،تصویر کا ذریعہGetty Images
کوبی برائنٹ باسکٹ بال کی تاریخ کے بڑے کھلاڑیوں میں سے ایک تھے۔ ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ان کی اچانک موت پر پانچ مرتبہ این بی اے چیپیئن کے لیے دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
کوبی برائنٹ این بی اے کی تاریخ میں سب سے زیادہ سکور کرنے والے چوتھے کھلاڑی تھے اور انھوں نے امریکی ٹیم کے لیے دو اولمپک گولڈ میڈل جیتے تھے۔ اس کے علاوہ کوبی نے اپنے پورے بیس سالہ کیریئر میں صرف لاس اینجلیز لیکرز کے لیے ہی کھیلا۔ وہ اپریل 2016 میں ریٹائر ہوئے تھے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
انھوں نے 2006 میں ٹورونٹو ریپٹرز کے خلاف 81 پوائنٹس بنا کے تاریخ رقم کی تھی اور وہ این بی اے کی تاریخ میں کسی ایک گیم کا دوسرا سب سے بڑا ٹوٹل تھا۔

،تصویر کا ذریعہReuters
برائنٹ سابق این بی اے کھلاڑی ’جیلی بین‘ برائنٹ کے بیٹے تھے جنھوں نے 1975 اور 1983 کے درمیان تین مختلف ٹیموں کے لیے آٹھ سیزن کھیلا تھا۔ ریٹائر ہونے کے بعد برائنٹ اپنے خاندان کے ساتھ اٹلی منتقل ہو گئے اور وہیں کھیلنے لگے۔ برائنٹ پیدا تو 1978 میں فیلاڈلفیا میں ہوئے تھے لیکن باسکٹ بال کے لیے ان میں لگن اٹلی جانے کے بعد پیدا ہوئی۔ وہ روانی سے اطالوی زبان بولتے تھے اور ایک مرتبہ انھوں نے کہا تھا کہ انھوں نے اپنی زندگی کا بہترین وقت شمالی اٹلی میں گزارا تھا۔ وہ باسکٹ بال کے علاوہ فٹ بال کھیلتے تھے اور اے سی میلان کے بڑے مداح تھے۔
امریکہ واپس آنے کے بعد برائنٹ لوئر میریئن ہائی سکول کی طرف سے کھیلنے لگے اور 1996 میں سکول کو چیپیئن شپ جتوائی۔ انھیں سکول سے چنا گیا اور اس کے بعد انھوں نے لیکرز میں شمولیت اختیار کر لی جہاں انھوں نے دو دہائیاں گزاریں۔
انھوں نے لیکرز کے لیے پانچ مرتبہ این بی اے چیمپیئن شپ اور بہت زیادہ اعزازات جیتے۔ 2008 میں انھیں این بی اے کا سب سے زیادہ قابلِ قدر کھلاڑی قرار دیا گیا۔

،تصویر کا ذریعہReuters
برائنٹ نے اپنے کیریئر میں 1346 گیمز کھیلیں اور این بی اے کی تاریخ میں تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ سکور کرنے والے کھلاڑی کے اعزاز کے ساتھ ریٹائر ہوئے۔ سنیچر کو لیکرز کی ہی ایک اور سٹار کھلاڑی لیبرون جیمز نے ان کا ریکارڈ توڑ دیا اور اس طرح اب برائنٹ چوتھے نمبر پر سب سے زیادہ سکور کرنے والے کھلاڑی ہیں۔
برائنٹ نے اپنی آخری گیم میں 60 سکور کیے تھے جو کہ اپنے اپ میں آخری گیم کے لیے ایک منفرد ریکارڈ تھا۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
لیکرز کلب وہ دونوں نمبرز ۔ 8 اور 24 بھی، جن کو پہن کر برائنٹ کھیلتے تھے، ان کی ریٹارمنٹ کے بعد ریٹائر کر دیے تھے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
باسکٹ بال سے ریٹائرمنٹ کے بعد انھوں نے اپنی توجہ بزنس اور اینٹرٹینمنٹ پر مرکوز کر دی تھی۔ انھوں نے اپنے سپورٹس ڈرنک کے بزنس سے لاکھوں پاؤنڈ منافع کمایا۔
جریدے فوربز کے مطابق ان کے پورے کیریئر کی کمائی 770 ملین ڈالر تھی جو کہ ٹیم سپورٹس کی تاریخ میں سب سے زیادہ تھی۔
برائنٹ نے 2018 میں اپنی شارٹ اینیمیٹڈ فلم ’ڈیئر باسکٹ بال‘ پر 2018 میں آسکر جیتا تھا۔ یہ ان کے 2015 میں باسکٹ بال کے کھیل کے لیے لکھے گئے ایک ’محبت نامے‘ پر مبنی تھی۔

،تصویر کا ذریعہReuters
برائنٹ کے لواحقین میں ان کی بیوی ونیسا اور تین بچے، نیتالیا، بیانکا اور کیپری ہیں۔ انھوں نے ونیسا کے ساتھ 2001 میں شادی کی تھی۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
کوبی برائنٹ کی موت پر دنیا بھر میں بہت دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔ ان کے ساتھ ہلاک ہونے والی ان کی 13 برس کی بیٹی جیانا بھی باسکٹ بال کی ایک ابھرتی ہوئی کھلاڑی سمجھی جاتی تھیں۔
سابق امریکی صدر براک اوباما نے برائنٹ کو ’کورٹ میں ایک لیجنڈ‘ قرار دیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
۔







