باسکٹ بال کے معروف کھلاڑی کوبی برائنٹ ریٹائر ہوگئے

کوبی برائنٹ نے کہا ’ میں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ میں آخری میچ میں اتنا اچھا کھیلوں گا‘

،تصویر کا ذریعہ

،تصویر کا کیپشنکوبی برائنٹ نے کہا ’ میں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ میں آخری میچ میں اتنا اچھا کھیلوں گا‘

امریکہ میں باسکٹ بال کے سب سے بڑے ستاروں میں سے ایک کوبی برائنٹ دو دہائیوں پر مشتمل کریئر کے بعد ریٹائر ہو گئے ہیں۔

انھوں نےلاس اینجلس میں ’یوٹا جیز‘ کے خلاف 60 پوائنٹ سکور کر کے ایل اے لیکرز کو جتوا دیا۔

37 سالہ برائنٹ نے تمام تر کریئر لیکرز کے ساتھ کھیل کر گزارا۔ اس دوران انھوں نے پانچ این بی اے اعزاز جیتنے اور اس کھیل میں سب سے زیادہ پوائنٹ حاصل کرنے والوں میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

ایک بھرا مجمع کوبی برائنٹ کا آخری کھیل دیکھنے کو آیا۔

،تصویر کا ذریعہ

،تصویر کا کیپشنایک بھرا مجمع کوبی برائنٹ کا آخری کھیل دیکھنے کو آیا۔
برائنٹ 17 سال کی عمر میں ہائی سکول سے براہ راست این بی اے میں داخل ہوئے

،تصویر کا ذریعہ

،تصویر کا کیپشنبرائنٹ 17 سال کی عمر میں ہائی سکول سے براہ راست این بی اے میں داخل ہوئے
انہوں نے اپنا سارا کرئیر ایل اے لیکرز کے ساتھ گزارا

،تصویر کا ذریعہ

،تصویر کا کیپشنانہوں نے اپنا سارا کرئیر ایل اے لیکرز کے ساتھ گزارا
مداحوں نے برائنٹ کی یاد کی بے شمار سامان تجارت خریدیں

،تصویر کا ذریعہ

،تصویر کا کیپشنمداحوں نے برائنٹ کی یاد کی بے شمار سامان تجارت خریدیں

البتہ نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ برائنٹ کو بہت سے لوگ پسند نہیں کرتے۔

سنہ 2003 میں ایک خاتون نے ان پر ریپ کا الزام لگایا لیکن انھوں نے عدالت سے باہر ان سے سمجھوتہ کر لیا۔ اس کے علاوہ ان کا کھیل غیر مستحکم رہا۔

این بی اے میں وہ سب سے کم عمر کے کھلاڑی بھی بنے۔

سٹیپل سینٹر کی ایک دیوار پر ان کے لیے الوداعی پیغام لکھے

،تصویر کا ذریعہ

،تصویر کا کیپشنسٹیپل سینٹر کی ایک دیوار پر ان کے لیے الوداعی پیغام لکھے