محمد وسیم: پاکستانی باکسر کی دبئی میں فتح پر ٹوئٹر پر مبارکباد کے پیغامات

،تصویر کا ذریعہTwitter/@iamfalconwaseem
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی باکسر محمد وسیم نے دبئی میں منعقد ہونے والے ’ایم ٹی کے گلوبل` کے باکسنگ ایونٹ میں میکسیکو کے گنیگن لوپیز کو شکست دے دی ہے۔
محمد وسیم نے آٹھ راؤنڈز پر مبنی فائٹ میں اپنے 38 سالہ حریف کو 73-80 اور دو مرتبہ 75-77 کے سکور سے شکست دے کر اپنی نظریں 2020 میں فلائی ویٹ ٹائٹل پر جما لی ہیں۔
ان کی فتوحات اس وقت 1-10 پر ہیں جن میں آٹھ ناک آؤٹ شامل ہیں۔ سنہ 2017 میں ورلڈ باکسنگ کونسل کی جاری کردہ رینکنگز میں پاکستانی باکسر محمد وسیم کو فلائی ویٹ کیٹیگری میں عالمی نمبر ایک باکسر قرار دیا گیا تھا۔
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے محمد وسیم وہ پہلے پاکستانی باکسر ہیں جنھیں یہ اعزاز حاصل ہوا۔
یہ بھی پڑھیے
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
محمد وسیم نے جب ٹوئٹر پر اپنی فتح کا اعلان کیا تو انھیں بے تحاشہ مبارکبادیں موصول ہوئیں جبکہ ان کا فائٹنگ نام فیلکن وسیم ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگا۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 1
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان بھی ان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 2
ماضی میں پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنے والے نامور بلے باز فواد عالم نے محمد وسیم کی ٹویٹ کا جواب لکھتے ہوئے کہا ’مبارک برادر، پراؤڈ آف یو (مجھے آپ پر فخر ہے)۔‘
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 3
اس کے علاوہ قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے بھی محمد وسیم کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 4
شعیب ملک کا کہنا تھا ’وہ مشکل فائٹ میں پہلے راؤنڈ اور پہلے مکے سے چھائے رہے۔ ہمیں آپ پر فخر ہے۔‘
ایک ٹوئٹر صارف نے اپنے پیغام میں ایک ایسی صورتحال کی جانب توجہ دلائی جس کا سامنا خود محمد وسیم بھی کر چکے ہیں۔
انھوں نے لکھا ’ہماری قوم میں بھرپور ٹیلنٹ ہے۔ وہ اولمپکس میں کسی بھی پلیٹ فارم پر تمام گولڈ میڈل جیت سکتے ہیں۔ ضرورت صرف اس بات کی ہے کہ ہم/حکومت ان کی حمایت کریں۔ اخلاقی طور پر اور مالی طور پر۔‘
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 5
سپورٹس جرنلسٹ فیضان لکھانی نے ایک تصویر شیئر کی جس میں وسیم انڈین باکسر وجیندر سنگھ کے ساتھ کھڑے تھے۔
واضح رہے کہ باکسر محمد وسیم اس سے قبل کئی مرتبہ سپانسرشپس نہ ملنے اور انعامات کے جھوٹے وعدوں پر شکوہ کر چکے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
سنہ 2017 میں بی بی سی اردو کو دیے گئے انٹرویو میں انھوں نے بلوچستان کی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب انھوں نے عالمی ٹائٹل جیتا تھا تو وزیرِاعلیٰ بلوچستان نے ان کے لیے گھر اور دیگر انعامات کا پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا لیکن وزیرِ اعلیٰ کی طرف سے انھیں پانچ لاکھ روپے کا چیک تھما دیا گیا جبکہ پانچ لاکھ روپے صوبائی وزیرکھیل کی طرف سے دیے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب وعدے پورے ہی نہیں کرنے تو پھر انھیں بلایا کیوں جاتا ہے۔ صرف جھوٹے اعلانات اور فوٹو سیشن کے لیے یہ سب کیا جاتا ہے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 6
جولائی 2018 میں محمد وسیم نے ملائشیا میں جنوبی افریقہ کے موروتی متھالینی سے آئی بی ایف فلائی ویٹ ٹائٹل کے لیے مقابلہ کیا تھا۔ انھیں اس مقابلے میں شکست ہوئی تھی مگر اس کے بعد سے ان کا ریکارڈ 0-2 ہے۔
محمد وسیم اس سے قبل 2015 میں ساؤتھ کوریا بینٹم ویٹ ٹائٹل، اور 2016 میں ورلڈ باکسنگ کونسل کا سلور فلائی ویٹ ٹائٹل جیت چکے ہیں جبکہ اسی سال نومبر 2016 میں انھوں نے اپنے ٹائٹل کا کامیابی دفاع کیا۔
یاد رہے کہ میکسیکو سے تعلق رکھنے والے گنیگن لوپیز جنھوں نے کل رات محمد وسیم کے ہاتھوں شکست کھائی کوئی معمولی باکسر نہیں بلکہ کئی بین الاقوامی ٹائٹل اور اعزازات اپنے نام رکھنے والے فائٹر ہیں جو اپنے کریئر کی 46 میں سے 36 فائٹس جیت چکے ہیں۔