کرکٹ ورلڈ کپ 2019: انگلینڈ کے خلاف انڈیا کی شکست کا ذمہ دار کون، دھونی یا نئی جرسی؟

انڈیا دھونی

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

    • مصنف, مرزا اے بی بیگ
    • عہدہ, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، دہلی

انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں اتوار کو کھیلے جانے والے کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے 38ویں میچ میں انگلینڈ نے جہاں اپنا دم خم دکھایا وہیں انڈیا کی مسلسل جیت کا سلسلہ بھی ختم کر دیا۔

انڈیا اور انگلینڈ کے میچ پر صرف انڈیا اور برطانوی مداحوں کی نظر نہیں تھی بلکہ پاکستان کے شائقین بھی اس پر خاصی توجہ دے رہے تھے بلکہ وہ انڈیا کی جیت کے آرزومند بھی تھے۔

لیکن انڈیا جس طرح میچ میں کھیلا اور اسے جو شکست ملی اس پر سوشل میڈیا میں گرما گرم بحث جاری ہے۔

بعض مداح شکست کا ذمہ دار انڈیا کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی کو بتا رہے ہیں تو بعض انڈیا کی نئی جرسی کو منحوس قرار دے رہے ہیں۔

جبکہ پاکستان میں سوشل میڈیا پر کہا جا رہا ہے کہ پاکستان کو سیمی فائنل سے باہر رکھنے کے لیے یہ 'میچ فکسڈ' تھا۔

برطانوی کمینٹیٹر ناصر حسین نے کمنٹری کے دوران کہا کہ 'سمجھ میں نہیں آ رہا ہے کہ دھونی کیا کر رہے ہیں۔ کم از کم انھیں کوشش تو کرنی چاہیے۔ شائقین جا رہے ہیں۔'

جس کے جواب میں انڈیا کے سابق کپتان اور کمنٹیٹر ساروو گنگولی نے کہا کہ 'میرے پاس ان سنگلز کا جواب نہیں ہے۔'

ٹویٹ

،تصویر کا ذریعہTwitter

زیادہ تر لوگوں نے 'جیتنے کی چاہ کی کمی' کو ذمہ دار بتایا ہے۔

امیش ماجھی نے ایک چارٹ ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ '39 اوورز کے خاتمے پر انگلینڈ کا سکور تین وکٹوں کے نقصان پر 230 تھا جبکہ انڈیا کا سکور تین ہی وکٹوں پر 226 رنز تھا۔ نیت کی کوئی توجیہ پیش نہیں کی جا سکتی۔'

کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کیا: 'مجھے آپ توہم پرست کہہ سکتے ہیں لیکن میں کہوں گی کہ یہ جرسی ہے جس نے ورلڈ کپ 2019 میں انڈیا کی جیت کا سلسلہ روک دیا۔'

ٹویٹ

،تصویر کا ذریعہTwitter

ایک دوسرے صارف اور انڈین اداکار سدھارتھ نے لکھا: 'جرسی کا نتیجے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔۔۔ لیکن میں اس جرسی کو دوبارہ نہیں دیکھنے کے لیے بے چین ہوں۔ نیلے پر واپس آئيں اور جیت کے سلسلے پر واپس آئیں۔۔۔'

X پوسٹ نظرانداز کریں, 1
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 1

معروف صحافی سگاریکا گھوش نے اس بحث کو ایک نیا زاویہ دیتے ہوئے لکھا: '۔۔۔ جہاں تک انڈیا بمقابلہ انگلینڈ کی بات ہے تو ہم نے جہاں تک (انڈیا کی) جدو جہد آزادی کے بارے میں پڑھا ہے ہم نے یہ پایا ہے کہ بھگوا (رنگ) پہننے والے کبھی بھی برٹش سے لڑنے کی ہمت نہیں رکھنے کے بارے میں جانے جاتے ہیں۔'

X پوسٹ نظرانداز کریں, 2
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 2

جبکہ کاویر نامی صارف نے جوائے نامی صارف کے پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا: تاریخ خود کو دہرا رہی ہے۔'

ٹویٹ

،تصویر کا ذریعہTwitter

صحافی زین شمسی نے فیس بک پر ایک سوال پوسٹ کیا: 'ورلڈ کپ میں پہلی بار بھارت کی شکست بھگوا جرسی کی منحوسیت تھی یا پاکستان کو ورلڈ کپ سے باہر کرنے کی منصوبہ بند ذہنیت۔'

اس کے جواب میں مختلف لوگوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور رائے منقسم نظر آئی۔

پوسٹ

،تصویر کا ذریعہFacebook

بہر حال بہت سے لوگ انڈیا کی جرسی کے حمایتی بھی نظر آئے اور زیادہ تر لوگوں نے دھونی کی حمایت کرتے ہوئے لکھا کہ جو لوگ ہاردک پانڈیا یا دوسرے کھلاڑیوں کی حمایت کر رہے ہیں وہ اس میچ میں ان کی کار کردگی دیکھ لیں۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 3
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 3

منی کانت وامسی نامی صارف نے لکھا کہ آئی پی ایل میں چار اوورز میں 64 رنز چاہیے تھے اور دھونی نے میچ تقریباً اپنی ٹیم چنائی کے حق میں موڑ دیا تھا لیکن جب انگلینڈ کے خلاف پانچ اوورز میں 71 رنز چاہیے تھے تو وہ آئی پی ایل کے مقابلے میں صفر صفر صفر ایک فیصد بھی نہیں کھیلے۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 4
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 4

ایک اور صارف نے یہ ٹویٹ پوسٹ کی جو پاکستان میں جاری مباحثے کا حصہ ہے۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 5
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 5

بہر حال یہ بحث جاری ہے لیکن ابھی بھی پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان موجود ہے بشرطیہ انگلینڈ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہو اور پاکستان اپنا آخری میں میچ بنگلہ دیش سے جیت لے۔

دوسرے تمام آپشنز پاکستان کے لیے تقریباً ختم ہیں کیونکہ اس کا رن ریٹ انتہائی خراب ہے۔