انگلینڈ بمقابلہ انڈیا: پاکستانی کس کی حمایت کریں گے؟

،تصویر کا ذریعہReuters/AFP Getty Images
- مصنف, مرزا اے بی بیگ
- عہدہ, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، دہلی
انگلینڈ میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ اب اس مرحلے میں پہنچ چکا ہے جہاں بہت کچھ واضح ہوتا جا رہا ہے اور بہت کچھ ابھی غیر واضح ہے۔ یعنی ٹورنامنٹ دلچسپے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔
جمعرات کو ویسٹ انڈیز کو شکست دینے کے بعد اب انڈین ٹیم اتوار کو میزبان انگلینڈ کے مد مقابل ہوگی۔ اسے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے صرف ایک جیت درکار ہے۔
جبکہ دوسری طرف جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کو مسلسل شکست دینے کے بعد پاکستان کی بھی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدوں میں اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
لیکن پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنا صرف اپنی کارکردگی پر منحصر نہیں ہے بلکہ اس کا راستہ اس وقت صاف ہوگا جب وہ اپنے باقی ماندہ میچز تو جیتے ہی جیتے ساتھ میں اتوار کو ہونے والے مقابلے میں انڈیا فاتح ہو اور انگلینڈ کو شکست ہو۔
اسی حساب کے پیش نظر انگلینڈ کے سابق کپتان اور کمینٹیٹر ناصر حسین نے ٹویٹ کی: 'یہ سوال تمام پاکستانی فینز سے ہے۔ اتوار کو ہونے والے میچ میں وہ کس کو سپورٹ کریں گے۔ انڈیا یا انگلینڈ؟'
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 1
ناصر کی ٹویٹ آنی تھی کہ پاکستانی کرکٹ کے پرستاروں کی جانب سے دھڑا دھڑ جواب آنے لگے۔ کئی جواب تو ایسے تھے جس کی کسی کو شاید امید نہ رہی ہو۔
بعض پاکستانی پرستار نے جواب دیتے ہوغے 'جے ھند'، لکھا تو کسی نے 'وندے ماترم'۔
خیال رہے کہ انڈیا میں 'وندے ماترم' پر تنازع برقرار ہے۔ کیونکہ اسے بعض حلقوں میں مسلم مخالف تصور کیا جاتا ہے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 2
احمد نامی صارف نے لکھا: 'ہم اپنے پڑوسیوں سے بہت پیار کرتے ہیں، ہم یقینی طور پر ہندوستان کی حمایت کریں گے۔'
جٹی نامی صارف نے لکھا: 'انڈیا اور پاکستان دونوں انگلینڈ کے خلاف متحد ہیں۔'

،تصویر کا ذریعہTwitter
ان اویٹیبل نامی صارف نے کہا: 'میں ایک پاکستانی ہوں لیکن میں ہندوستان کی حمایت کر رہا ہوں۔ حالانکہ میں جانتا ہوں کہ کچھ بھی ہوجائے پاکستان کی ٹیم جیت نہیں پائے گی۔ بھارتی ٹیم ہم سے بہت آگے ہے۔'

،تصویر کا ذریعہTwitter
سیاست ڈاٹ پی کے کے ویری فائڈ اکاؤنٹ سے قدرے مختلف انداز میں جواب دیا گیا: 'ہم انگلینڈ کی شکست کی حمایت کرتے ہیں۔'

،تصویر کا ذریعہTwitter
رانا شازب نامی صارف نے انڈيا کی حمایت کرتے ہوئے دو وجوہات پیش کیں: 'ایک یہ کہ بھارت ہمارا پڑوسی ہے، اور ان میں کرکٹ کا جنون ہے۔'

،تصویر کا ذریعہTwitter
ذکی زیدی نامی صارف نے ایک پاکستانی فین کی تصویر ٹویٹ کی جس کی پشت پر 'وراٹ' لکھا ہے۔ ذکی نے لکھا: 'یہ بھی کوئی سوال ہے بھلا؟
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 3
کچھ لوگ اس بات پر خوش نظر آئے کہ انڈیا اور پاکستان کے لوگوں کے درمیان ایسی اچھی اور دوستانہ باتیں ہو رہی ہیں۔
ایک ٹویٹر صارف نے لکھا: 'کاش ہمارے رہنما یہ ٹوئٹس پڑھ رہے ہوتے!'

،تصویر کا ذریعہTwitter
انڈین ٹیم کے مداح بھی اس بات پر مسرور نظر آئے اور انھوں نے پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرنے میں کوئی تامل نہیں دکھایا۔
بہرحال بعض پاکستانی مداحوں کے جواب مختلف بھی تھے۔
مثال کے طور پر ناجیہ آفریدی نے لکھا: 'میں انگلینڈ کی جیت چاہتی ہوں۔ سیمی فائنل میں دوبارہ پاکستان کو ہارتا ہوا دیکھ کر عوام کو دل کا دورہ نہیں پڑوانا ہے۔'

،تصویر کا ذریعہTwitter
ظفر نے لکھا: 'یقین کیجیے ہم انگلینڈ کی حمایت کرنا چاہتے ہیں لیکن یہ مہنگا پڑے گا۔ لہذا انڈیا کی حمایت کریں گے۔ انشا اللہ!'

،تصویر کا ذریعہTwitter
ان تمام جوابات کے بعد ناصر نے دوبارہ ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا: 'میں نے یہ ٹویٹ مذاقاً کیا تھا۔ میرا خیال تھا کہ نصف لوگ اپنی ناراضگی ظاہر کریں گے لیکن بدلے میں بہت محبت اور مزاح ملا۔'
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 4