انڈین کرکٹ ٹیم کی وردی میں زرد رنگ، سوشل میڈیا پر شور

انڈیا

،تصویر کا ذریعہBCCI

،تصویر کا کیپشنانڈیا کی نئی جرسی ان کی پریکٹس جرسی سے ملتی جلتی ہے

انڈین کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی نے ٹوئٹر پر اعلان کیا ہے کہ انڈیا کی ٹیم انگلینڈ کے ساتھ اپنے اگلے میچ میں نیلی نہیں بلکہ زرد اور نیلی جرسی پہنے گی۔

بی سی سی آئی نے اپنی ٹویٹ میں ٹیم کی نئی جرسی کی تصویر بھی دکھائی۔ ٹیم انڈیا کی اس نئی جرسی پر ٹوئٹر پر خاصی بحث ہورہی ہے۔ انڈیا کے پرچم میں تین رنگ سفید، سبز اور زرد شامل ہیں۔ لیکن اس رنگ کو ہندو مت کے ساتھ بھی جوڑا جاتا ہے۔

ایک صارف شبھم سنگھ راتھوڑ لکھتے ہیں کہ انڈیا اگر یہ جرسی پہن کر ہار گئی تو لبرل عوام مودی سے استعفی مانگ لیں گے۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 1
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 1

ایک اور صارف نے لکھا کہ اگر انڈیا اس جرسی میں ہار گئی تو کیا بے جے پی اس کی ذمہ داری لینے سے انکار کرے گی؟ اور اگر جیت گئی تو بی جے پی کے لیڈر اور ان کے بھکت اس جیت کا سہرا اپنے سر لیں گے۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 2
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 2

جبکہ اکشئے ڈگا لکھتے ہیں کہ دہ دن دور نہیں جب ’نام نہاد سیکولر دانشور‘ انڈیا کے جھنڈے سے زرد رنگ ہٹانے کا مطالبہ کریں گے۔ مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ انڈین کرکٹ ٹیم کی جرسی کے رنگ کو کیوں مسئلہ بنایا جا رہا ہے۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 3
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 3

یاد رہے کہ انڈیا کی پریکٹس جرسی بھی کم و بیش اسی ڈیزائن اور رنگ کی ہے۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں انڈیا کا اگلا معرکہ انگلینڈ کے ساتھ ہے۔ انھیں سیمی فائنل میں جانے کے لیے یہ میچ جیتنا ضرورری ہے تاہم انڈیا پوائنٹ ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر ہے اور ابھی تک ورلڈ کپ میں کوئی میچ نہیں ہارا۔

انگلینڈ کو سیمی فائنل میں جانے کے لیے اپنے الگے دو میچ جیتنے ہیں۔