کرکٹ ورلڈ کپ 2019: نیوزی لینڈ نے افغانستان کو سات وکٹوں سے شکست دے دی

کرکٹ ورلڈ کپ 2019

،تصویر کا ذریعہGetty Images

کرکٹ کے 12 ویں عالمی کپ کے 13 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو سات وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں لگار تیسری فتح اپنے نام کر لی۔

میچ میں کیا ہوا

جمعے کو ٹاؤنٹن میں کھیلے جانے والے اس میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ویلمسن نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ ہوا جو درست ثابت ہوا۔ افغانستان کی پوری ٹیمم 41.1 میں 172 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ افغانستان کی جانب سے حشمت اللہ شاہدی نے سب سے زیادہ 59 رنز بنائے جبکہ نیوزی لینڈ کے جیمز نیشم اور لوکی فرگوسن نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بالترتیب پانچ اور چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ نیوزی لینڈ کی تباہ کن بولنگ کی وجہ سے افغانستان کے چھ کھلاڑیوں کا سکور دہرے ہندے میں پہنچنے میں ناکام رہا۔

جواب میں نیوزی لینڈ نے 173 رنز کا مطلوبہ ہدف محض 32.1 اوورز میں حاصل کر لیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان کین ویلمسن نے 79 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ افغانستان کی جانب سے آفتاب عالم نے نیوزی لینڈ کے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیے

میچ کا بہترین بلے باز

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ویلمسن نے میچ وننگ اننگز کھیلی۔ انھوں نے نو چوکوں کی مدد سے 79 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

کرکٹ ورلڈ کپ 2019

،تصویر کا ذریعہGetty Images

میچ کا بہترین کھلاڑی

نیوزی لینڈ کے بولر جیمز نیشم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ انھوں نے اپنے دس اوورز میں صرف 31 رنز دے کر افغانستان کے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

کیویز کی فتوحات کی ہیٹ ٹرک

اس ٹورنامنٹ میں یہ کیویز کی مسلسل تیسری فتح تھی۔ نیوزی لینڈ نے اوول کے میدان پر کھیلے جانے والے اپنے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش کو دو وکٹوں سے شکست دے تھی جبکہ کارڈف میں کھیلے جانے والے اپنے پہلے میچ نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو دس وکٹوں سے ہرایا تھا۔