کرکٹ ورلڈ کپ 2019: آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 15 رنز سے شکست دے دی

،تصویر کا ذریعہGetty Images
انگلینڈ اور ویلز میں کھیلے جانے والے کرکٹ کے 12 ویں ورلڈ کپ کے دسویں میچ میں آسٹریلیا نے جمعرات کو ویسٹ انڈیز کو 15 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں لگا تار دوسری فتح اپنے نام کر لی۔
میچ میں کیا ہوا
ٹرینٹ برج کے میدان پر کھیلے جانے والے اس میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو آسٹریلیا کی ٹیم 288 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن کولر نے آٹھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 92 رنز بنائے جبکہ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کارلوس براتھ ویٹ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 289 رنز کا ہدف کے تعاقب میں نو وکٹوں کے نقصان پر 273 رنز بنا سکی۔
ویسٹ انڈیز کی طرف سے سہائے ہوپ نے سب سے زیادہ 62 رنز بنائے جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
میچ کے بہترین لمحات
جب آسٹریلیا نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو ان کے وہم و گمان میں نہیں تھا کہ ان کے کیا ہو گا۔؟
ویسٹ انڈیز کے بولروں نے نپی تلی بولنگ کر کے آسٹریلیا کے بلے بازوں کو بے بس کر دیا۔ ایک موقع پر صرف 79رنز کے مجموعی سکور پر آسٹریلیا کے پانچ کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے لیکن پھر سٹیون سمتھ اور نیتھن کولر نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو مشکل صورتِ حال سے نکالا۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
میچ کا بہترین کھلاڑی
ایک ایسے موقع پر جب آسٹریلیا کی بیٹنگ لڑکھڑا رہی تھی نیتھن کولٹر نے آٹھ چوکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 92 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ وہ اس یادگار اننگز کی بدولت مین آف دی میچ قرار پائے۔
میچ کا بہترین بولر

،تصویر کا ذریعہGetty Images
آسٹریلیا کے بولر مچل کو میچ کا بہترین بولر قرار دیا گیا۔ انھوں نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے دس اوورز میں 46 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
آسٹریلیا کی عمدہ فیلڈنگ
آسٹریلیا کی جیت میں ان کے بولروں کے علاوہ فیلڈروں نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ آسٹریلوی کھلاڑیوں نے شاندار فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے چھ کیچ کیے۔ ان میں گلین میکس ویل کا شاندار کیچ بھی شامل تھا۔ میکس ویل نے مچل سٹار کی گیند پر آندرے رسل کا انتہائی مشکل کیچ لیا۔









