دنیا بھر سے کھیلوں کی دنیا سے منتخب کی گئی تصاویر

باسکٹ بال

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنامریکی ریاست کیلیفورنیا میں این سی سی اے باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں گونزاگا بل ڈاگز کے کھلاڑی کا حریف ٹیم کے خلاف بال باسکٹ کرتے ہوئے ایک انداز۔ اس میچ میں گونزاگا بل ڈاگز کی ٹیم نے فتح اپنے نام کی تھی
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنآسٹریلیا کے شہر میلبورن میں 31 مارچ کو کھیلے گئے شیف فیلڈ کے فائنل میچ میں نیو ساؤتھ ویلز کے بلے باز سٹیو او کیف کو وکٹوریا کے کرس ٹریمن نے بولڈ کیا تھا جسے کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا۔
فٹ بال

،تصویر کا ذریعہRONNY HARTMANN/AFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشنجرمنی کے شہر ولفز برگ میں یوئیفا وویمن چیمئنز لیگ کے 27 مارچ کو کھیلے جانے والے کواٹر فائنل میچ میں ولفرز کی گول کیپر پینلٹی کک پر گول بچانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
سرفنگ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنسینگال کے ساحل پر ورلڈ سرف لیگ کے آخری دن خواتین کے مقابلوں میں شریک سپین کی کھلاڑی نادیہ ایروسٹارب کا سمندری لہروں پر مہارت کے ساتھ سرفنگ کرتے ہوئے ایک انداز
Tel Aviv, Israel, 29 March: One of the 6,000 participants in the Tel Aviv Mud Run in Yarkon Park is helped over an obstacle by a fellow runner.

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشناسرائیلی دارلحکومت تل ابیب کے یارکون پارک میں منعقدہ کیچڑ کی دوڑ میں شامل ایک کھلاڑی پھسلنے کے بعد ساتھی کھلاڑی سے مدد طلب کرتے ہوئے۔ اس دوڑ میں 6000 افراد نے شرکت کی تھی۔
رگبی

،تصویر کا ذریعہGallo Images

،تصویر کا کیپشنجنوبی افریقہ کے شہر ڈربن میں رگبی سپر لیگ کے مقابلے میں ایک کھلاڑی حریف ٹیم کے کھلاڑی کو چکما دے کر گیند کے ساتھ بھاگنے میں کامیاب ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔
تیراکی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنآسٹریلیا کے شہر پرتھ میں 2019 فینا ورلڈ لیگ انٹرکونٹینٹل کپ میں کانسی کے تمغے کے لیے کازکستان اور کینڈا کے تیراکوں کے مابین مقابلے کے دوران کینڈا کے تیراک آلیسکا گیند کے ساتھ تیرتے ہوئے
ریس

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنڈنمارک میں خواتین کی ایتھلیٹک چیمئین شپ میں شریک شائقین کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے۔ اس دوڑ میں ہر عمر کی خواتین اور لڑکیوں کے شرکت کی تھی
ٹینس

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنامریکی ریاست میامی میں میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اسٹونیا کی کھلاڑی انٹ کونٹاویٹ اپنی آسٹریلوی حریف ایشلے بارٹی کی سروس پر لپکتے ہوئے۔
بیس بال

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنامریکہ کے مقبول ترین کھیل بیس بال کے واشنگٹن میں ہونے والے میچ میں واشنگٹن نیشنلز کے کھلاڑی مخالف ٹیم کی اننگز کے آغاز میں گیند پیچ کرتے ہوئے

تمام تصاویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔