تھیم پارکوں کے جلوے: دیکھا ایک خواب تو یہ سلسلے ہوئے

انڈونیشیا کے ایک تھیم پارک میں 'مشرقی اقدار' کی مبینہ پاسداری کی خاطر دو جل پریوں کے برہنہ پستانوں کے ڈھکنے کے فیصلے پر باتیں ہو رہی ہیں تو دوسری طرف ایک تھیم پارک کا نام رومانس رکھا گیا ہے۔

تھیم پارک

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشنانڈونیشیا کے ایک تھیم پارک میں 'مشرقی اقدار' کی پاسداری کی خاطر دو بنت البحر یا جل پریوں کے برہنہ پستانوں کے ڈھکنے کے فیصلے پر چہ می گوئياں ہو رہی ہیں۔
تھیم پارک

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشنپارک کی ترجمان ریکا لیسٹاری نے بی بی سی کو بتایا کہ اس کا فیصلہ انتظامیہ نے بغیر کسی بیرونی دباؤ کے کیا ہے۔ ہم لوگ خود کو فیملی پارک کے طور پر بدلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
تھیم پارک

،تصویر کا ذریعہNurPhoto

،تصویر کا کیپشنجب بات تھیم پارک پر آئی تو ہمیں خیال آيا کہ کیوں نہ اپنے قارئين کو رواں ہفتے خبروں میں آنے والے دنیا کے دوسرے تھیم پارکوں کی سیر کرائیں۔
تھیم پارک

،تصویر کا ذریعہNurPhoto

،تصویر کا کیپشننیدر لینڈس کے لیسے میں کیوکنہوف پھولوں کا پارک دنیا بھر میں مشہور ہے۔ بالی وڈ کی فلم سلسلہ کا ایک گیت 'دیکھا ایک خواب تو یہ سلسلے ہوئے' اسی ٹیولپ گارڈن میں فلمایا گیا تھا۔
تھیم پارک

،تصویر کا ذریعہNurPhoto

،تصویر کا کیپشنرواں سال تا حد نظر ٹیولپ یا نرگس کے پھولوں کی رنگ برنگی کیاریوں کو 'رومانس' تھیم کے تحت سجایا گیا ہے۔
تھیم پارک

،تصویر کا ذریعہROBIN UTRECHT

،تصویر کا کیپشنیہاں سیاحوں کو ان پھولوں کے ساتھ بڑی تعداد میں سیلفی لیتے دیکھا جا سکتا ہے۔
تھیم پارک

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشناسی طرح ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں 'ونڈرلینڈ یوریشیا تھیم پارک' افتتاح ہوا۔ وزیر اعظم رجب طیب اردوغان نے افتتاح کرتے ہوئے عوام سے خطاب کیا۔ انقرہ کے اخبار ڈیلی صباح کے مطابق ایک ہفتے میں اس تھیم پارک کو دیکھنے کے لیے تقریبا دس لاکھ افراد آئے ہیں۔
تھیم پارک

،تصویر کا ذریعہ AFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشنیہ تھیم پارک ترکی کا سب سے بڑا پارک ہے اور اس کے بانیوں کے مطابق یہ یورپ میں اپنے قسم کا سب سے بڑا تھیم پارک ہے۔ یہ 13 لاکھ مربع میٹر پر پھیلا ہوا ہے۔
تھیم پارک

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشنرجب طیب اردوغان نے افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ اس سے شہر کی سیاحت کو فروغ ملے گا اور انقرہ کے برانڈ کی قیمت میں اضافہ ہوگا۔