’مقدس زمین‘: ارجنٹینا میں دنیا کا پہلا مذہبی تھیم پارک

،تصویر کا ذریعہErica Canepa
بیونس آئرس کے مرکز میں ایک تھیم پارک ہے جس کا نام ٹائیرا ساتتا (مقدس زمین) ہے اور اس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ دنیا کا پہلا مذہبی تھیم پارک ہے۔
ٹائیرا سانتا کو حضرت عیسیٰ کے زمانے کے یروشلم کی گلیوں جیسا بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔
یہاں سیر کے لیے آنے والے افراد تنگ گلیوں میں سے گزرتے ہیں جو کہ پلاسٹک سے بنے کھجور کے درختوں، مجسموں سے بھری ہیں۔
ان گلیوں میں مجسمے اوراداکار حضرت عیسیٰ کی زندگی کے بعض لمحات دوبارہ پیش کرنے کی کوشش کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہErica Canepa

،تصویر کا ذریعہErica Canepa

،تصویر کا ذریعہErica Canepa
اس پارک کے داخلی دروازے پر خاندانوں، سیاحوں اور نوجوان جوڑوں کی لمبی قطاریں دکھائی دیتی ہیں۔
زیادہ تر لوگ تو ارجنٹینا کے مختلف علاقوں سے ہی آتے ہیں لیکن ان میں غیرملکیوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے۔
بعض آنے والوں کے لیے تو یہ پارک تقریباً زیارت کرنے کے مقام کا درجہ رکھتا ہے۔ کیونکہ یہاں آپ کو مذہبی اور فن کا امتزاج ملتا ہے۔

،تصویر کا ذریعہErica Canepa

،تصویر کا ذریعہErica Canepa

،تصویر کا ذریعہErica Canepa
جو چیز سب سے زیادہ توجہ کا مرکز بنتی ہے وہ اس پارک میں لگایا جانے والا حضرت عیسی کا میکینیکل مجسمہ ہے۔ اس کی بلندی 60 فٹ ہے اور وہ ایک گھنٹے کے لیے مصنوعی پہاڑی پر نمودار ہوتا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
جب یہ دیو قامت مجسمہ پوری طرح بلند ہو جاتا ہے تو وہ مڑتا ہے، آنکھیں بند کرنے کے بعد اپنی ہتھیلیوں کو گھماتا ہے جس سے پہاڑی کے نیچے کھڑے لوگ جذباتی ہو جاتے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہErica Canepa

،تصویر کا ذریعہErica Canepa

،تصویر کا ذریعہErica Canepa
پارک میں کام کرنے والے تمام کارکن حضرت عیسی کے دور میں پہنے جانے والے لباس پہنے دکھائی دیتے ہیں۔
سیر کے لیے آنے والے افراد قدیم رومی دور کے لباس میں ملبوس سکیورٹی گارڈز کے ساتھ تصاویر بھی بنوا سکتے ہیں اور مشرق وسطی کی طرز پر بنائے گیے کیفے سے چھوٹا روغنی پراٹھا بھی خرید سکتے ہیں۔
صرف ایک ایسی چیز ہے جو آپ کو یہ یاد دلاتی ہے کہ آپ زمانہ قدیم میں نہیں بلکہ جدید دور میں ہیں اور وہ ہے پارک کے بالکل قریب واقع نیو بیری ایئرپورٹ جہاں سے ہر چند منٹ بعد ایک طیارہ اڑ کر پلاسٹک سے بنے کھجور کے درختوں کے اوپر سے گزر کر جاتا ہے۔

،تصویر کا ذریعہErica Canepa

،تصویر کا ذریعہErica Canepa

،تصویر کا ذریعہErica Canepa
تمام تصاویر بشکریہ ایریکا کینیپا۔







