آپ کی تصاویر ’شکستہ شکستہ‘

بی بی سی کے کچھ قارئین ہر ہفتے کسی ایک موضوع پر اپنی اتاری ہوئی تصویریں بھجواتے ہیں۔ اس ہفتے کا موضوع تھا ’بروکن‘ یا ’شکستہ‘۔

شکستہ شکستہ

،تصویر کا ذریعہSTEPHEN TAYLOR

،تصویر کا کیپشنسٹیفن ٹیلر نے یہ تصویر اتوار کی ابر آلود سہ پہر کو برطانیہ کے ڈورسیٹ کے علاقے میں ایک کیفے کے باغ میں اتاری۔ وہ کہتے ہیں کہ ’مجھے افسردگی میں ڈوبے اس ماحول میں ٹوٹی ہوئی چینک کے بکھرتے رنگ بہت پیارے لگے۔ باہر کے برعکس کیفے کے اندر کا ماحول بڑا خوشگوار تھا۔‘
شکستہ شکستہ

،تصویر کا ذریعہJILLANDDICK

،تصویر کا کیپشنکمبریا سے ملحقہ ایک وادی سے رچرڈ ڈروینٹ کی بھیجی ہوئی یہ تصویر پچھلے دنوں کی برفباری کے بعد کی ہے جب جمی ہوئی برف ٹوٹنا شروع ہوئی۔
شکستہ شکستہ

،تصویر کا ذریعہDOKYO DOKYO JR

،تصویر کا کیپشنلیونارڈو فگوسو اپنی اس تصویر کے بارے میں لکھتے ہیں کہ ’اس بیچارے کے جسم کے کچھ حصہ ٹوٹ کے گِر چکے ہیں، لیکن اس کے باوجود اس نے گذشتہ بہار میں اپنا جالا بُن ہی لیا تھا۔‘
شکستہ شکستہ

،تصویر کا ذریعہPETER WHITEHEAD

،تصویر کا کیپشنپیٹر وائٹ ہیڈ نے یہ تصویر تب اتاری جب مقامی چرچ کے گیٹ پر ایک ٹوٹا درخت آن گرا اور اس کا گیٹ بند ہو گیا۔ ’براہِ کرم دوسرا دروازہ استعمال کریں۔‘
شکستہ شکستہ

،تصویر کا ذریعہROBBY BERNSTEIN

،تصویر کا کیپشناس ’باغی‘ کی یہ تصویر روبی برنسٹین نے شمالی لندن کے ایک بازار میں اتاری۔ نوجوان کا نعرہ ہے کہ ’سارے نظام ناکام ہو جاتے ہیں۔‘
شکستہ شکستہ

،تصویر کا ذریعہSADAF SHABBIR

،تصویر کا کیپشنصدف شبیر نے یہ تصویر کرسمس کے موقع پر اتاری تھی جس میں انھوں نے شکستہ پتھروں سے بنی ایک راہداری دکھائی۔
شکستہ شکستہ

،تصویر کا ذریعہJONK

،تصویر کا کیپشنفوٹو گرافر جونک نے یہ تصویر پولینڈ کے قدیم محل میں اتاری جہاں یہ ٹوٹا ہوا پیانو عہد رفتہ کی پریشان کر دینے والی یاد کی تصویر بنا ہوا ہے۔
شکستہ شکستہ

،تصویر کا ذریعہMIKE AND ROSIE

،تصویر کا کیپشنمائیک ریڈی کو شکستہ چیزوں کے حوالے سے شطرنج کے یہ پیادے دکھائی دیے۔
شکستہ شکستہ

،تصویر کا ذریعہELISA DECKER

،تصویر کا کیپشنایلیسا ڈیکر کہتی ہیں کہ ’شیسے کے ان ٹوٹے ہوئے ٹکڑوں میں مجھے جو چیز دکھائی دیتی ہے وہ ان کی شفافیت ہے جس کے نیچے آپ ایک طرف سبز پتوں کو دیکھ سکتے ہیں اور وہ ٹکڑے جن پر کوئی پتّے نہیں ہیں، اُن میں آپ کو آسمان دکھائی دیتا ہے۔‘
شکستہ شکستہ

،تصویر کا ذریعہJUDY TAYLOR

،تصویر کا کیپشنجُوڈی ٹیلر کے بقول جب انھوں نے کچرے میں پڑی ہوئی اس ناکارہ کرسی کو دیکھا تو ان کے لبوں پر مسکراہٹ پھیل گئی کیونکہ انھیں اس کی نسبت سے برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے یہ نکلنے پر جاری بحث یاد آ گئی ہے جس نے آج کل برطانیہ کو منقسم کیا ہوا ہے۔