کرائسٹ چرچ حملے: مسلمانوں سے یکجہتی کا دن تصاویر میں

نیوزی لینڈ میں 15 مارچ کو دو مساجد میں حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں اظہار یکجہتی کے قومی دن پر مسلمان برادری سے اظہار یکجہتی کے لیے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ ان تقاریب کی تصاویری جھلکیاں دیکھیں۔

کرائسٹ چرچ

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشننیوزی لینڈ میں ہزاروں افراد گزشتہ جمعے کو دہشت گردی کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا قومی دن منانے کے لیے النور مسجد کی قریب ہیگلے پارک میں جمع ہوئے
کرائسٹ چرچ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشننیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں 15 مارچ کو دو مساجد میں حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں ایک ہفتے بعد منعقدہ تقریب میں وزیر اعظم آرڈرن نے اظہار یکجہتی کا پیغام دیا
کرائسٹ چرچ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنکرائسٹ چرچ کی النور مسجد میں جمعہ کے اجتماع میں شریک ہزاروں افراد
کرائسٹ چرچ

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنالنور مسجد کے امام جمال فودہ نے جمعے کے خطبہ میں ’حملہ آور سے بچانے اور اپنے دروازیں کھولنے کے لیے‘ پولیس، مقامی شہریوں اور وزیر اعظم جاسنڈا کا شکریہ ادا کیا
کرائسٹ چرچ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنکرائسٹ چرچ کے ہیگلے پارک میں ایک ماؤری باشندہ روایتی انداز میں مقامی مسلمان شہری کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کر رہا ہے
کرائسٹ چرچ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنہزاروں خواتین شہریوں نے سرپر سکارف پہن کر مسلمانوں سے اپنی ہمدردی کا اظہار کیا
کرائسٹ چرچ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشننیوزی لینڈ کے شہر ولنگٹن کے مرکزی اسلامک سنٹر میں ایک مقامی شہری مسلمان ساتھی کو گلے لگا کر اپنائیت محسوس کرواتے ہوئے
کرائسٹ چرچ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشننیوزی لینڈ کے شہر ولنگٹن کی مسجد کے باہر بھی سیکڑوں افراد اظہار یکجہتی کے لیے جمع ہوئے
کرائسٹ چرچ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنآسٹریلیا کے شہر سڈنی کی مسجد کے باہر بھی لوگوں نے مسلمان برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیا
کرائسٹ چرچ

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنکرائسٹ چرچ کے میموریل پارک قبرستان میں 15 مارچ کو ہلاک ہونے والوں کی تدفین بھی آج کی جا رہی ہے
کرائسٹ چرچ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنکرائسٹ چرچ کے میموریل پارک میں ہلاک ہونے والوں کی تدفین کے بعد مقامی پولیس اہلکار سوگواران کو دلاسہ دیتے ہوئے