ٹرافی سوہنی ہے یا کوجی، سانوں کی!

پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں گذشتہ دو سالوں میں کھیلی گئی مسلسل دسویں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی حاصل کی ہے

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں گذشتہ دو سالوں میں کھیلی گئی مسلسل دسویں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی حاصل کی ہے

پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ کے عالمی نگراں ادارے آئی سی سی کی ایک دوسرے سے نوک جھونک کی ایک تازہ ترین قسط میں پی سی بی نے آئی سی سی کی ایک ٹوئٹ کا جواب دیا ہے کہ یقیناً پاکستانی کرکٹ کے مداح اس سے بہت خوش ہوئے ہوں گے۔

کہانی کچھ اس طرح ہے کہ اس ہفتے متحدہ عرب امارات میں پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف دو میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی گئی۔ سیریز کی افتتاحی تقریب میں جب ٹرافی پیش کی گئی تو اس ٹرافی کے ڈیزائن کا کافی مذاق اڑایا گیا۔

اور مذاق اڑانا بھی شاید کوئی ناجائز نہیں تھا۔ ٹرافی کے ڈیزائن پر جو کچھ برا بھلا لوگوں نے کہا، اس پر ہمارے ساتھی عابد حسین نے بھی کہانی لکھی۔ پڑھیے 'اس ٹرافی کی کیا تُک تھی؟'

ٹرافی کا مذاق اڑانے میں کرکٹ کے عالمی نگراں ادارے آئی سی سی بھی پیچھے نہ رہی۔ آئی سی سی نے ایک بار تو اس کے بارے کہا کہ اس ٹرافی نے بسکٹ کھانے کا مطلب ہی تبدیل کر دیا ہے۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 1
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 1

پھر آئی سی سی نے چیمپیئنز ٹرافی کی ایک تصویر ساتھ میں لگا کر کہا کہ وہ ٹرافی جس کے بارے میں آپ کو لڑکی کہے کہ اس کی خیر ہے۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 2
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 2

پی سی پی میں شاید داخلی طور پر یہ پوچھا جا رہا ہوگا کہ ارے وہ کون سا افسر ہے جس نے اس کی منظوری دے دی؟

مگر جب سرفراز اور اس کی ٹیم نے پاکستان کی لاج رکھی اور آسٹریلیا کو دونوں میچوں میں خوب دھویا تو پی سی بی کا بھی حوصلہ بلند ہو گیا ہوگا۔

جب پاکستان نے یہ سیریز جیت لی تو پی سی بی نے آئی سی سی کو ٹیگ کر کے کہا کہ ٹرافی کے ڈیزائن کی کس کو فکر ہے! ہیں تو دونوں ہی ہماری!

X پوسٹ نظرانداز کریں, 3
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 3

یعنی پی سی بی کی ترجیحات درست ہیں۔ میچ جیتنے ہیں، ٹرافی سوہنی ہے یا کوجی، سانوں کی!