آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
رونالڈو نے امریکی عورت کی جانب سے لگایا گیا ’ریپ‘ کا الزام مسترد کر دیا
پرتگال کے فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک امریکی خاتون کی جانب سے لگائے گئے ریپ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اسے 'فیک نیوز' یعنی جھوٹی خبر قرار دیا ہے۔
انسٹاگرام پر جاری کی گئی ایک ویڈیو میں اب اطالوی کلب یووینٹس کی نمائندگی کرنے والے کرسٹیانو رونالڈو نے کہا: 'وہ لوگ میرا نام استعمال کر کے اپنے لیے مشہوری چاہتے ہیں۔ یہ عام سے بات ہے۔'
رونالڈو کے وکیل نے کہا ہے کہ وہ جرمنی کے جریدے ڈر سپیگیل کے خلاف مقدمہ کریں گے جس نے الزام لگانے والی خاتون کا انٹرویو شائع کیا ہے۔
کرسٹیانو رونالڈو کے بارے میں مزید پڑھیے
جریدے کے مطابق کیتھرین مےیورگا نامی 34 سالہ خاتون نے دعوی کیا ہے کہ 2009 میں امریکی شہر لاس ویگاس کے ایک ہوٹل میں رونالڈو نے ان کا ریپ کیا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
بعد میں انھوں نے لاس ویگاس کی پولیس کے پاس اس مبینہ واقعے کا مقدمہ درج کرایا۔
اگلے سال مبینہ طور پر رونالڈو نے عدالتی چارہ جوئی سے بچنے کے لیے کیتھرین مےیورگا سے معاہدے کیا جس کے تحت انھوں نے خاتون کو 375000 ڈالرز ادا کیے جس کے عوض یہ طے ہوا کہ وہ اپنے الزامات کبھی منظر عام پر نہیں لائیں گی۔
کیتھرین مےیورگا کے وکلا اب اس معاہدے کا کالعدم قرار دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
رونالڈو کے وکیل کرسٹین شرٹز نے کہا کہ 'ڈر سپیگل میں شائع ہونے والی خبر غیر قانونی ہے۔'
انھوں نے ساتھ میں کہا کہ وہ ان الزامات کے عوض معاوضے کے لیے مقدمہ کریں گے۔
واضح رہے کہ اس سال رونالڈو نے سپین کے کلب رئیل میڈریڈ کو چھوڑ کر اطالوی کلب یووینٹس میں ایک کروڑ ڈالر کے عوض میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
رونالڈو کو فٹبال کی تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک گنا جاتا ہے۔