محمد عرفان کا ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ کا نیا ریکارڈ

،تصویر کا ذریعہGetty Images
پاکستان کے طویل القامت فاسٹ بولر محمد عرفان نے ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ میں ایک سپیل میں سب سے کم رنز دینے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
کریبئین پریمئیر لیگ میں محمد عرفان نے بارباڈوس ٹریڈینٹس کی جانب کھیلتے ہوئے سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریوٹس کے خلاف چار اووروں کے سپیل میں صرف ایک رن دیا ہے جو ٹی 20 کرکٹ کا ایک ریکارڈ ہے۔
محمد عرفان نے اپنے پہلے تین اووروں میں کوئی رن نہیں دیا اور دو وکٹیں بھی حاصل کیں اور واحد سکور ان کے چوتھے اوور کی آخری گیند پر بنا۔
محمد عرفان کی عمدہ بولنگ کے باجود ان کی ٹیم یہ میچ ہار گئی۔
یہ بھی پڑھیں!
ان کے سپیل کی پہلی گیند پر مشہور ویسٹ انڈین بیٹسمین گرس گیل آؤٹ ہوئے۔ اپنے دوسرے اوور میں انھوں نے ایون لیوئس کو بھی پویلین کی راہ دکھا دی۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

،تصویر کا ذریعہGetty Images
ان کی بیشتر گیندوں کو بیٹسمین بلے سے چھونے میں ناکام رہے۔
محمد عرفان نے میچ کے بعد کہا کہ وہ ٹی 20 کرکٹ میں بہترین سپیل کرانے پر خوش ہیں لیکن اگر ان کی ٹیم میچ جیت جاتی تو ان کی خوشی دوبالا ہو جاتی۔
محمد عرفان نے کہا کہ وہ ایسی پچ پر بولنگ کرنا پسند کرتے ہیں جس پر ان کی قد کی وجہ سے گیند زیادہ اچھلے۔ انھوں نے کہا وہ اپنی کارکردگی سے خوش ہیں۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
محمد عرفان اب تک 86 ٹی 20 میچز کھیل چکے ہیں جن میں انھوں نے 21.38 کی اوسط سے 97 وکٹیں حاصل کی ہوئی ہیں۔
اس کے علاوہ پاکستان کی قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے محمد عرفان نے 20 بین الاقوامی ٹی 20 میچز میں صرف 15 وکٹیں حاصل کی ہیں۔







