عامر خان اور فریال مخدوم میں ’علیحدگی‘

عامر

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنباکسر عامر خان نے سنہ 2012 میں پاکستانی نژاد امریکی خاتون فریال مخدوم خان کے ساتھ شادی کی تھی

برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے کہ وہ اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم خان ’علیحدگی‘ اختیار کر رہے ہیں۔

بظاہر انھوں نے فریال پر عالمی ہیوی ویٹ چیمپپئن باکسر اینتھونی جوشوا کے ساتھ تعلقات کا الزام عائد کیا ہے۔

ٹوئٹر

،تصویر کا ذریعہTwitter

فریال مخدوم گوہر نے ان الزامات کے ردعمل میں کہا کہ ’وہ سمجھتی ہیں کہ انھیں (عامر) کچھ توجہ کی ضرورت ہے کیونکہ ان کی باکسنگ صحیح نہیں جا رہی۔‘

دوسری جانب اینتھونی جوشوا نے فریال کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلق کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے وہ ’کبھی بھی فریال مخدوم خان کے ساتھ نہیں ملے۔‘

ٹوئٹر

،تصویر کا ذریعہTwitter

ٹوئٹر

،تصویر کا ذریعہTwitter

31 سالہ برطانوی باکسر عامر خان نے سنہ 2012 میں پاکستانی نژاد امریکی خاتون فریال مخدوم خان کے ساتھ شادی کی تھی۔

فریال مخدوم خان کا میک اپ کا کاروبار ہے اور ماضی میں ان کے اپنے سسرال کے ساتھ کشیدہ تعلقات رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وہ ’بہت جعلی ہیں۔‘

عامر خان اور فریال مخدوم خان کی تین سالہ بیٹی لمائسا ہے جس کی پیدائش 2014 میں ہوئی تھی۔

ٹوئٹر

،تصویر کا ذریعہTwitter

ٹوئٹر

،تصویر کا ذریعہTwitter

فریال مخدوم خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے عامر خان کے بارے میں بیشتر ٹویٹس بھی حذف کر دیے ہیں۔

ٹوئٹر

،تصویر کا ذریعہTwitter

سابق لائٹ والٹرویٹ ورلڈ چیمپیئن عامر خان نے مذاقا کہا کہ فریال 'ویٹ کلاسز میں آگے بڑھ گئی ہیں'، جو کہ ہیوی ویٹ باکسر اینتھونی جوشوا کی جانب اشارہ تھا۔

اینتھونی جوشوا نے اس کا جواب گلوکارہ شیگی کے گیت 'اٹ وازنٹ می' کے کلپ کے ساتھ دیا اور کہا کہ وہ فریال خان سے کبھی بھی نہیں ملے۔