الواریس نے عامر خان کو ناک آؤٹ کر دیا

کاؤنٹ ڈاؤن کے دوران اٹھنے میں کامیاب نہیں ہوئے

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنکاؤنٹ ڈاؤن کے دوران اٹھنے میں کامیاب نہیں ہوئے

لاس ویگس میں میکسیکو کے باکسر ساؤل کینیلو الواریس نے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو چھٹے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر دیا۔

اتوار کو ہونے والے مقابلے کے چھٹے راؤنڈ میں عامر خان نے جب میکسیکو کے ساؤل کینیلو الواریس کو مکے کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تو کینیلو الواریس نے اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عامر خان کے چہرے کو دائیں مکے کا نشانہ بنایا جس سے وہ لڑکھڑا رنگ میں گر گئے۔

الواریس نے عامر دائیں مکے کا نشانہ بنایا

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنالواریس نے عامر دائیں مکے کا نشانہ بنایا

کاؤنٹ ڈاؤن کے دوران عامر خان اٹھنے میں کامیاب نہیں ہو سکے اور اس پر ریفری نے مقابلہ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کینیلو الواریس کو فاتح قرار دے دیا

ناک آؤٹ ہونے سے پہلے عامر خان نے اپنی پھرتی اور رفتار نے چیمپئن الواریس کو مشکل میں ڈالے رکھا اور وہ پوائنٹس میں ان سے آگے تھے۔

5ویں راؤنڈ میں الواریس کو عامر خان پر جوابی وار کرنے کا زیادہ موقع ملنا شروع ہوا اور چھٹے راؤنڈ میں جب عامر خان نے اپنے چہرے سے بائیں ہاتھ کو لٹکایا تو حریف الواریس نے چہرے کے ناکافی دفاعی حصار میں دیکھتے ہوئے طاقت سے بھرپور دائیں پینچ کو عامر کی ٹھوڑی پر دے مارا جس سے وہ چکرا کر رنگ میں گر گئے اور پھر اٹھ نہیں سکے۔

ریفری نے 23 سیکنڈ تک کاؤنٹ ڈاؤن کیا لیکن عامر میں دوبارہ اٹھنے کی سکت نہیں دکھائی دے رہی تھی۔

مکے کے بعد ٹانگوں نے عامر کا ساتھ نہیں دیا اور وہ لڑکھڑا کر گر گئے

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنمکے کے بعد ٹانگوں نے عامر کا ساتھ نہیں دیا اور وہ لڑکھڑا کر گر گئے

میچ میں شکست کے بعد عامر خان نے کہا کہ’یہ باکسنگ ہے، میں چیمپئن کے طور پر رنگ سے باہر نکلنا چاہتا تھا تاہم بدقسمتی سے اس کا ایسا اختتام نہیں کر سکا لیکن میں نے بھرپور کوشش کی۔ یہ چیلینج میرے سامنے آیا اور اس کو مسترد کرنا مشکل تھا۔ ‘

29 سالہ عامر خان نے اس مقابلے میں خود سے دو درجہ زیادہ وزنی باکسر الواریس کو چیلنج کیا تھا جو اپنے کیرئیر میں اب تک صرف تک صرف مےویدر سے ہارے ہیں۔

عامر خان نے اس وقت تسلیم کیا تھا کہ مقابلے میں وہ فیورٹ نہیں ہیں اور ان کے پاس اتنی طاقت نہیں ہے کہ اپنے حریف کو کوئی خاص چوٹ پہنچا سکیں۔