دنیا کے سب سے مہنگے مقابلے کی تصاویر

باکسنگ کی تاریخ کے سب سے مہنگے مقابلے میں امریکی باکسر نے پوائنٹس کی بنیاد پر فتح حاصل کی اور اپنا ناقابل شکست ریکارڈ برقرار رکھا۔

باکسنگ کی تاریخ کے سب سے مہنگے مقابلے میں امریکی باکسر نے پوائنٹس کی بنیاد پر ویلٹر ویٹ درجے میں فتح حاصل کی اور اپنا ناقابل شکست ریکارڈ برقرار رکھا۔
،تصویر کا کیپشنباکسنگ کی تاریخ کے سب سے مہنگے مقابلے میں امریکی باکسر نے پوائنٹس کی بنیاد پر ویلٹر ویٹ درجے میں فتح حاصل کی اور اپنا ناقابل شکست ریکارڈ برقرار رکھا۔
مے ویدر کے مقابلے میں ویلٹر ویٹ درجے کے چیمپیئن فلپائن کے باکسر مینی پیکیاؤ تھے۔ یہاں فلپائن کے شائقین کو میچ کو براہ راست دیکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنمے ویدر کے مقابلے میں ویلٹر ویٹ درجے کے چیمپیئن فلپائن کے باکسر مینی پیکیاؤ تھے۔ یہاں فلپائن کے شائقین کو میچ کو براہ راست دیکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
میچ کے بعد مے ویدر نے کہا: میں مینی پیکاؤ کو سلام کرتا ہوں اور مجھے اندازہ ہو گیا کہ آخر وہ باکسنگ کے بام عروج پر کیوں ہیں۔ میں اپنے آپ کو خوش قسمت تصور کرتا ہوں۔
،تصویر کا کیپشنمیچ کے بعد مے ویدر نے کہا: میں مینی پیکاؤ کو سلام کرتا ہوں اور مجھے اندازہ ہو گیا کہ آخر وہ باکسنگ کے بام عروج پر کیوں ہیں۔ میں اپنے آپ کو خوش قسمت تصور کرتا ہوں۔
مقابلہ جیتنے کے بعد مے ویدر نے کہا: میں سب سے پہلے خدا کا شکر ادا کرتا ہوں اور دنیا بھر میں اپنے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
،تصویر کا کیپشنمقابلہ جیتنے کے بعد مے ویدر نے کہا: میں سب سے پہلے خدا کا شکر ادا کرتا ہوں اور دنیا بھر میں اپنے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
باکسنگ کا یہ تاریخی مقابلہ امریکہ کے شہر لاس ویگاس کے ایم جی ایم گرانڈ گارڈن ارینا میں ہوا۔
،تصویر کا کیپشنباکسنگ کا یہ تاریخی مقابلہ امریکہ کے شہر لاس ویگاس کے ایم جی ایم گرانڈ گارڈن ارینا میں ہوا۔
اس موقعے پر دنیا کی بعض اہم شخصیتوں کو دیکھا گیا ان میں کینیڈا کے گلوکار اور نغمہ نگار جسٹن بیبر بھی شامل تھے۔
،تصویر کا کیپشناس موقعے پر دنیا کی بعض اہم شخصیتوں کو دیکھا گیا ان میں کینیڈا کے گلوکار اور نغمہ نگار جسٹن بیبر بھی شامل تھے۔
12 راؤنڈ تک جاری رہنے والے اس مقابلے کو دیکھنے کے لیے بیانس نوئل اور جے زیڈ بھی ارینا میں پہنچے تھے۔
،تصویر کا کیپشن12 راؤنڈ تک جاری رہنے والے اس مقابلے کو دیکھنے کے لیے بیانس نوئل اور جے زیڈ بھی ارینا میں پہنچے تھے۔
ماڈل کیسی وینچوئرا اور شان ڈیڈی بھی شائقین میں موجود تھے۔ ارینا میں 17 ہزار شائقین کے لیے جگہ تھی۔
،تصویر کا کیپشنماڈل کیسی وینچوئرا اور شان ڈیڈی بھی شائقین میں موجود تھے۔ ارینا میں 17 ہزار شائقین کے لیے جگہ تھی۔
اس موقعے پر اداکارہ پیرس ہلٹن کو بھی دیکھا گيا۔
،تصویر کا کیپشناس موقعے پر اداکارہ پیرس ہلٹن کو بھی دیکھا گيا۔
فتح سے ہمکنار ہونے کے بعد مے ویدر نے اپنی بڑی بہن کو اپنی خوشی میں اس طرح شریک کیا۔
،تصویر کا کیپشنفتح سے ہمکنار ہونے کے بعد مے ویدر نے اپنی بڑی بہن کو اپنی خوشی میں اس طرح شریک کیا۔
دوسری جانب مینی پیکیاؤ کی اہلیہ جنکی نتائج کے بعد آبدیدہ ہو گئیں۔
،تصویر کا کیپشندوسری جانب مینی پیکیاؤ کی اہلیہ جنکی نتائج کے بعد آبدیدہ ہو گئیں۔