رونالڈو کو کیوں کسی کا خوف نہیں؟

رونالڈو

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنرونالڈو پر سنہ 2011 سے 2014 کے دوران 16 ملین یوروز کی ٹیکس چوری کا الزام ہے

سپین کے پراسیکیوٹرز نے ریال میڈرڈ کلب کی جانب سے کھیلنے والے پرتگال کے فٹ بال کھلاڑی کرسچیانو رونالڈو پر لاکھوں یوروز کی ٹیکس چوری کا الزام عائد کیا ہے۔

میڈرڈ میں پراسیکیوٹرز کے دفتر کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انھوں نے رونالڈو کے خلاف ٹیکس چوری کا مقدمہ دائر کیا ہے۔

رونالڈو پر سنہ 2011 سے 2014 کے دوران 16 ملین یوروز کی ٹیکس چوری کا الزام ہے۔

رونالڈو

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنرونالڈو سپورٹس کی دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والوں کی فہرست میں شامل ہیں

سپورٹس کی دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والوں کی فہرست میں شامل رونالڈو ماضی میں کہہ چکے ہیں کہ وہ ٹیکس چوری کی تحقیقات کی وجہ سے پریشان نہیں ہیں کیونکہ ان کے پاس چھپانے کے لیے کچھ نہیں تھا۔

خیال رہے کہ دسبمر میں لیک ہونے والے خفیہ دستاویزات میں کہا گیا تھا کہ رونالڈو نے مبینہ طور پر آف شور اکاؤنٹس سے حاصل ہونے والی آمدنی پر ٹیکس ادا نہیں کیا تھا۔ کرسچیانو رونالڈو نے ان الزامات کی تردید کی تھی۔

جب اس تحقیق سے متعلق رونالڈو سے پوچھا گیا تو انھوں نے مقامی ادارے ریڈیو ٹیلی ویژن پرتوگیزا سے تعلق رکھنے والے ایک صحافی کو کہا کہ 'جس کے پاس چھپانے کو کچھ نہیں ہوتا اسے کسی کا خوف نہیں ہوتا۔‘