فیفا ایوارڈز: بہترین کھلاڑی کرسچیانو رونالڈو

fifa

،تصویر کا ذریعہAFP

فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کی جانب سے پہلے بہترین فیفا فٹ بال ایوارڈز میں کرسچیانو رونالڈو کو دنیا کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔

سوئٹزر لینڈ کے شہر زیورک میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں 31 سالہ رونالڈو نے لیونل میسی اور گریزمین کو شکست دی۔

یاد رہے کہ ہسپانوی فٹبال کلب ریئل میڈرڈ کے پرتگالی کھلاڑی کرسچیانو رونالڈو نے دسمبر میں بیلن ڈی اور ایوارڈ بھی جیتا تھا۔

بہترین فیفا فٹ بال ایوارڈز میں بہترین خاتون کھلاڑی کا اعزاز امریکہ کی کارلی لوئڈ کو ملا۔

fifa

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنبہترین فیفا فٹ بال ایوارڈز میں بہترین خاتون کھلاڑی کا اعزاز امریکہ کی کارلی لوئڈ کو ملا

لیسٹر کے کلوڈیو سنیری کو مردوں کے بہترین کوچ کا ایوارڈ ملا جبکہ خواتین کی کوچ کا ایوارڈ سلویا نیڈ کو دیا گیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ چھ سالوں سے بہترین فٹ بال کھلاڑی کو فیفا کے بیلن ڈی اور کےایوارڈ سے نوازا جاتا رہا ہے۔

تاہم گذشتہ سال فیفا نے اس اعزاز سے رشتہ توڑتے ہوئے اپنا ایوارڈ متعارف کرایا۔