سرینا ولیمز اپنے ہونے والے بچے سے متعلق ’نسل پرستانہ‘ بیان پر برہم

ٹینس

،تصویر کا ذریعہPA

،تصویر کا کیپشنسرینا ولیم نے حال ہی میں ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ 20 ہفتوں کی حاملہ ہیں

ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے کہا ہے کہ ایلی نستاسے کی جانب سے ان ہونے والے بچے کے لیے کیا جانے والا تبصرہ نسل پرستانہ ہے اور انہوں نے اس کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

سابق عالمی نمبر ایک کھلاڑی ایلی نستاسے کو حال ہی میں یہ کہتے ہوئے سنا گیا تھا کہ ولیمز کا بچہ ’کیا چاکلیٹ ود دودھ‘ ہوگا؟

سرینا نے ایک بیان میں کہا، ’یہ جان کر میں مایوس ہوتی ہوں کہ ہم ایک ایسے معاشرے میں رہتے ہیں جہاں ایلی نستاسے جیسے لوگ اس طرح کے نسل پرستانہ تبصرے کرتے ہیں۔‘

35 سالہ ولیمز حاملہ ہیں اور پہلی بار ماں بننے والی ہیں۔

ٹینس

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنٹینس کی عالمی تنظیم نے 70ایلی نستاسے کے بیان کی تحقیقات کا حکم دیا ہے

ولیمز نے کہا، ’میں نے پہلے بھی ایسا کہا ہے اور میں پھر كہوں گی کہ یہ دنیا اتنی آگے بڑھ چکی ہے لیکن اسے ابھی اور آگے بڑھنا ہے،جی ہاں، ہم نے کئی رکاوٹوں پار کی ہیں، لیکن ابھی بہت کچھ ہونا باقی ہے۔‘

سرینا ولیمز نے کہا کہ ’کوئی بھی چیز مجھے میرے کاموں میں مجبت اور مثبت سوچ ڈالنے سے نہیں روک سکتی۔ میں حقوق کے لیے اپنی جد و جہد جاری رکھوں گی۔‘

ٹینس کی عالمی تنظیم نے 70 سالہ ایلی نستاسے کی جانب سے پیرس کانفرنس کے دوران دیئے گئے اس بیان کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

سرینا نے نستاسے کے خلاف کارروائی کے لئے بین الاقوامی ٹینس فیڈریشن (آئئ ٹی ایف) کا بھی شکریہ ادا کیا۔